
قومی راجدھانی کے شاہدرہ ریلوے اسٹیشن پر ہفتہ (20 جون) کو باغپت میں کھیکڑا کے رہنے والے میٹرو گارڈ پنکج دھاما کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا گیا۔ رات کی ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد وہ گھر لوٹنے کے لیے شاہدرہ اسٹیشن پر ٹرین کا انتظار کر رہا تھا۔ ٹرین میں سوار ہونے کے دوران کہا سنی ہونے پر کچھ نوجوانوں نے اس پر حملہ کیا تھا۔ واردات کے وقت ملزمین یوگا ایکسپریس میں سفر کر رہے تھے۔ دہلی جی آر پی کی اطلاع پر مظفر نگر جی آر پی نے سبھی کو ٹرین سے دبوچ لیا۔
Published: undefined
اطلاعات کے مطابق شاہدرہ ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 3 پر ٹرین میں سوار ہونے کو لے کر ہوا معمولی تنازعہ کچھ ہی منٹوں میں خونی تصادم کی شکل اختیار کر گیا۔ دہلی میٹرو سیکورٹی گارڈ پنکج دھاما کو 7 سے 8 نوجوانوں نے لات اور گھونسوں سے بری طرح مارا جس سے ان کی موت ہوگئی۔ عینی شاہدین کے مطابق پنکج حملے کے بعد تقریباً 15 منٹ تک تڑپتا رہا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ بروقت اسے اسپتال لے جایا جاتا تو شاید اس کی جان بچ جاتی۔ وہیں پنکج کی موت کے بعد اس کا خاندان بے حال ہے۔
Published: undefined
کھیکڑا کے شیخ پورہ محلہ کے رہنے والے 35 سالہ پنکج دھاما دہلی میٹرو میں گارڈ کے طور پر کام کرتے تھے۔ وہ اندر پرستھ اسٹیشن پر تعینات تھے۔ اہل خانہ نے بتایا کہ پنکج کچھ دنوں سے نائٹ شفٹ میں ڈیوٹی کر رہے تھے۔ جمعہ کی شام بھی پنکج نائٹ ڈیوٹی پر تھے۔ ہفتہ کی صبح ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد وہ شاہدرہ ریلوے اسٹیشن پہنچے اور شاملی جانے والی ٹرین کا انتظار کر رہے تھے۔ جیسے ہی پلیٹ فارم نمبر3 پر رشی کیش جانے والی یوگا ایکسپریس پہنچی تو ٹرین میں سوار ہونے ہونے کے دوران 6-7 نوجوانوں سے پنکج کی کہا سنی ہوگئی۔ اسی دوران نوجوانوں نے پنکج پر حملہ کر دیا۔
Published: undefined
ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار نے حملہ آوروں کو وہاں سے دوڑایا۔ اسی دوران زخمی پنکج پلیٹ فارم پر بے ہوش ہو کر گر گیا اور کچھ دیر بعد ہی اس کی موت ہو گئی۔ حملہ آور ٹرین میں سوار ہو گئے۔ پنکج کے قتل کی خبر ملتے ہی ان کے خاندان میں کہرام مچ گیا۔ اہل خانہ دہلی پہنچے اور پولیس میں شکایت درج کرائی۔ دریں اثنا پرانی دہلی اسٹیشن پر جی آر پی نے اتر پردیش کے تمام جی آر پی کو الرٹ کردیا۔ مظفر نگر جی آر پی تھانہ انچارج کلدیپ شرما نے یوگا ایکسپریس کے اسکارٹ سے رابطہ کیا، اور گارڈ کے قتل کے ملزم روہت، ساگر، ہرشت، نشانت، جیون، پرنس، آکاش، روہت ساکن نیو سنجے امر کالونی، وشواس نگر، شاہدرہ، دہلی کو گرفتار کرلیا گیا۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ حملے کے بعد جائے وقوعہ پر موجود ایک پولیس افسر نے پنکج کو ٹرین کے پاس سے کھینچ کر پلیٹ فارم کے بیچ میں ڈال دیا۔ اس کے بعد وہ حملہ آوروں پر نظر رکھتا رہا۔ اس دوران پنکج پلیٹ فارم پر تڑپتا رہا لیکن کسی نے بھی اسے اسپتال پہنچانے کی کوشش نہیں کی۔ پنکج نے تقریباً 15 منٹ تک درد سے تڑپتے ہوئے دم توڑ دیا۔
Published: undefined
پنکج دھاما کے والد نے جی آر پی پر الزام لگایا ہے کہ ان سے واقعے کی تحریرنہیں لی گئی۔ پولیس نے کچھ کاغذات پر ان کے دستخط کرائے تھے، مقدمہ اپنی طرف سے درج کیا ہے، مقدمے میں قتل کی دفعہ کی بجائے 304 لگائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دفعہ موقع پر موجود پولیس اہلکار کو بچانے کے لیے لگائی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جیسے ہی یوگا ایکسپریس شاہدرہ ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 3 پر پہنچی، پنکج دھاما وہاں سے گزرنے لگتے ہیں۔ اسی دوران پنکج کا کندھا ایک نوجوان کو لگ گیا۔ اس پر ان کے درمیان بحث ہونے لگی۔ چند منٹ بعد نوجوان اپنے دوستوں کے ساتھ پنکج کے پاس پہنچے اور اس پر حملہ کر دیا۔
Published: undefined
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined