قومی خبریں

گوا: نئی حکومت کی حلف برداری میں مزید تاخیر، کانگریس نے کہا ’فضول خرچی‘ بند کرو

پرمود ساونت اور ان کے کابینہ معاونین کی حلف برداری تقریب 28 مارچ تک کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے تاکہ اس پروگرام میں وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ و دیگر کی موجودگی یقینی ہو سکے۔

پرمود ساونت، تصویر آئی اے این ایس
پرمود ساونت، تصویر آئی اے این ایس 

پرمود ساونت اور ان کے کابینہ معاونین کی حلف برداری تقریب 28 مارچ تک کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے تاکہ اس پروگرام میں وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی کی سرکردہ قیادت کی موجودگی یقینی ہو سکے۔ ریاستی بی جے پی کے ایک افسر نے منگل کے روز یہ جانکاری دی۔ کانگریس رکن اسمبلی یوری الیماؤ نے اس تعلق سے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’نریندر مودی، امت شاہ اور بی جے پی لیڈروں کی سہولت سے گوا کے لوگوں کی سہولت زیادہ اہم ہے۔ گوا چاہتا ہے کہ گوا حکومت مکمل طور سے فوراً تشکیل پائے۔ پروگرام مینجمنٹ پر فضول خرچی بند کرو اور راج بھون کے دربار ہال میں فوراً حلف دلاؤ۔‘‘

Published: undefined

بی جے پی کے ایک ترجمان نے کہا کہ 28 مارچ کو ایک اِنڈور اسٹیڈیم میں عظیم الشان حلف برداری تقریب ہوگی جس میں بی جے پی کے سرکردہ لیڈران شامل ہوں گے۔ پی ایم مودی کے علاوہ امت شاہ، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اور سات بی جے پی حکمراں ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے بھی موجود رہنے کی امید ہے۔

Published: undefined

گوا میں حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کرنے کے فوراً بعد ساونت نے پیر کو مشورہ دیا تھا کہ حلف برداری تقریب میں سرکردہ بی جے پی لیڈروں کے پروگراموں کو منظم کرنے میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ واضح رہے کہ گوا میں 20 رکنی بی جے پی قانون ساز پارٹی کو تین آزاد امیدواروں اور مہاراشٹروادی گومانتک پارٹی کے دو اراکین اسمبلی نے حمایت دی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined