قومی خبریں

دہرادون: دھند کے باعث دو سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پیر کی شام تقریباً 6.30 بجے وکاس نگر سے دہرادون کی طرف جا رہی ایک بس دھند کی وجہ سے ہربرٹ پور کے قریب سڑک کے کنارے لگے بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی۔

سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

دہرادون: اتراکھنڈ کے دہرادون ضلع میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران گھنے کہرے کی وجہ سے دو سڑک حادثات میں تین افراد کی موت ہو گئی اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پیر کی شام تقریباً 6.30 بجے وکاس نگر سے دہرادون کی طرف جا رہی ایک بس دھند کی وجہ سے ہربرٹ پور کے قریب سڑک کے کنارے لگے بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ بس میں تقریباً 19-20 مسافر سوار تھے۔

Published: undefined

حادثے میں 56 سالہ بس ڈرائیور اشوک کمار ولد ہنس راج شرما ساکن شیو پوری ڈاک پتھر کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ بس میں سوار 2 دیگر افراد کے پیروں میں چوٹیں آئیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Published: undefined

دوسرا حادثہ اسی راستے پر پیر کی شام تقریباً 06.00 بجے پیش آیا، جس میں دھند کی وجہ سے بالاسندری مندر کے قریب ایک گاڑی درخت سے ٹکرا گئی۔ گاڑی میں سوار تمام 4 افراد کو سبھارتی اسپتال بھیجا گیا، جہاں دو افراد کو مردہ قرار دے دیا گیا اور دیگر دو کو معمولی چوٹیں آئیں۔

Published: undefined

اس حادثہ میں امر سنگھ ولد دلارام ساکن برسانی، تھانہ سہسپور، عمر 55 سال اور ہریندر ولد یوگیندر(25) ساکن کوٹڈا کلیان پورکی موت ہوگئی، جبکہ سجاتا راجکمار، ساکنہ ہورا والا، تھانہ سہسپور، عمر 22 سال اور رویندر سنگھ ولد امر سنگھ، ساکن برسانی، تھانہ سہسپور، عمر 31 سال، کو معمولی چوٹیں آئیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز