قومی خبریں

راہل گاندھی کے نئے پاسپورٹ کے لئے این او سی پر فیصلہ کل

راہل گاندھی نے حکومت کی طرف سے دیا گیا اپنا سفارتی پاسپورٹ سرینڈر کر دیا تھا، اب انہیں نیا پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے این او سی کی ضرورت ہے۔

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

راہل گاندھی، تصویر آئی اے این ایس

 

سورت کی ایک عدالت کی طرف سے ہتک عزت کے مقدمے میں مجرم ٹھہرائے جانے کے بعد راہل کو دو سال کی سزا سنائی گئی تھی جس کے بعد انہیں  لوک سبھا سے نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔ حکومت ہند ملک کے ارکان پارلیمنٹ کو سفارتی پاسپورٹ دیتی ہے لیکن پارلیمنٹ کی رکنیت کھونے کے بعد راہل گاندھی نے اپنا سفارتی پاسپورٹ سرینڈر کرکے نئے پاسپورٹ کے لیے درخواست دی تھی، نئے پاسپورٹ کے لئے انہیں  این او سی  درکار ہے اور این او سی پر فیصلہ کل ہوگا۔

Published: undefined

چونکہ راہل گاندھی کے خلاف ملک کی مختلف عدالتوں میں کئی سیاسی مقدمات درج ہیں، اس لیے پاسپورٹ کے نئے قوانین کے مطابق انہیں اپنے مقدمات میں این او سی لینا پڑے گا۔ فی الحال، راہل کی درخواست پر کل یعنی جمعہ کو  ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ ویبھو مہتا کی عدالت میں سماعت ہوگی، جہاں یہ فیصلہ ہونے کا امکان ہے کہ آیا راہل گاندھی کو پاسپورٹ جاری کرنے کے لیے این او سی دی جائے یا نہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined