قومی خبریں

تحریک مراعات شکنی: ارنب گوسوامی فرقہ پرستی کو فروغ دینے میں ملوث، ابو عاصم اعظمی

مہاراشٹر ایوان اسمبلی میں پیش مراعات شکنی نوٹس کی حمایت کرتے ہوئے مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے ریپبلک ٹی وی چینل کے سر براہ و ایڈیٹر ارنب گوسوامی پر جم کر تنقید کی

ویڈیو گریب
ویڈیو گریب 

ممبئی: مہاراشٹر ایوان اسمبلی میں پیش مراعات شکنی نوٹس کی حمایت کرتے ہوئے مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے ریپبلک ٹی وی چینل کے سر براہ و ایڈیٹر ارنب گوسوامی پر جم کر تنقید کی اور کہا کہ ارنب گوسوامی ہمارے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کے خلاف توہین آمیز کلمات ادا کرتا ہے اسی چینل پر تبلیغی جماعت کو کورونا جماعت قرار دیا گیا تھا لیکن ہائیکورٹ نے اپنے مشاہدہ اور فیصلہ میں یہ واضح کیا ہے کہ تبلیغی جماعت کو بلی کا بکرا بنایا گیا تھا جو بھی مہاراشٹر کی توہین کرے گا اسے مہاراشٹر میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

Published: 09 Sep 2020, 9:13 AM IST

انہوں نے اسی کے ساتھ فلم اداکارہ کنگنا رناوت پر بھی سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے فلم انڈسٹری میں سے اسلامی وجود کو ختم کر دیا، اسے شرم آنی چاہئے۔ وہ کیا جانتی ہے اسلام کے تعلق سے! اسے اسلام سے متعلق اس قسم کی باتیں کر نے کا کوئی حق نہیں ہے۔ فلم انڈسٹری سے اسلام کا کیا تعلق ہے!

Published: 09 Sep 2020, 9:13 AM IST

ابو عاصم نے کہا کہ اگر وہ یہ کہتی کہ میں نے خان برداران کا دبدبہ ختم کیا ہے تو وہ الگ ہے مگر انہوں نے کہا کہ جو اس ممبئی شہر میں روزی روٹی کماتے ہیں اور اب وہی لوگ سرکار اور مہاراشٹر کے خلاف توہین آمیز بیان دے رہے ہیں ایسے لوگوں کو ریاست میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

Published: 09 Sep 2020, 9:13 AM IST

کنگنا رناوت اور ارنب گوسوامی کے خلاف ایوان اسمبلی میں ابوعاصم اعظمی نے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ ارنب کی جگہ جیل میں ہے کیونکہ وہ فرقہ پرستی کو فروغ دے رہا ہے جس تبلیغی جماعت کو اس نے کورونا جماعت قرار دیا اسی تبلیغی جماعت کو بے قصور قرار دیا گیا ہے عدالت نے یہ تسلیم کیا ہے کہ اسے بلی کا بکرا بنایا گیا تھا، اس لئے ایسے چینلوں کے خلاف کارروائی ضروری ہے جو جھوٹ پھیلاتے ہیں۔

Published: 09 Sep 2020, 9:13 AM IST

انہوں نے کہا کہ ارنب گوسوامی کی بدزبانی اور وزیر اعلی کے خلاف توہین آمیز کلمات کو ہم قطعی برداشت نہیں کریں گے اس لئے اس پر کارروائی کی جائے۔ اپوزیشن نے اس معاملہ میں ایوان میں ہنگامہ آرائی شروع کر تے ہوئے شور شرابہ بھی کیا لیکن مراعات شکنی نوٹس کو کمیٹی کے روبرو کارروائی کے لئے بھیجے گا۔

Published: 09 Sep 2020, 9:13 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 09 Sep 2020, 9:13 AM IST