قومی خبریں

کورونا انفیکشن: بڑھتے بڑھتے 1074 پہنچ گئی ہندوستان میں اموات کی تعداد

ملک کی الگ الگ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے اب تک کل 33050 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 111 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: ملک بھر میں کورونا وائرس ’کووڈ -19‘ وبا کے کیسز لگاتار بڑھتے جا رہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وائرس کے 1718 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 67 مریضوں کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 1074 ہو گئی ہے۔

Published: undefined

ملک کی الگ الگ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے اب تک کل 33050 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 111 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کے صحت مند ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متاثر 628 لوگوں کے صحت مند ہونے کے ساتھ ایسے لوگوں کی تعداد 8324 تک پہنچ گئی ہے۔

Published: undefined

وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس کا پھیلاؤ ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہو چکا ہے۔ کورونا وائرس سے سب سے شدید متاثر مہاراشٹر ہے، جہاں حالات مسلسل تشویشناک ہوتے جا رہے ہیں اور گزشتہ ایک دن میں 597 نئے کیسز کے بعد ریاست میں متاثرین کی تعداد 9915 تک پہنچ گئی ہے اور اس دوران 32 مزید لوگوں کی موت کے بعد اس وبا سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 432 ہو گئی ہے۔ وہیں ریاست میں 1593 متاثرہ مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

گجرات گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 338 نئے کیس سامنے آنے کے ساتھ متاثرین کی تعداد کے معاملہ میں دوسرے مقام پر بنا ہوا ہے. گجرات میں متاثرین کی مجموعی تعداد 4082 ہو گئی ہے اور 16 مزید لوگوں کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 197 تک پہنچ گئی ہے۔

Published: undefined

قومی دارالحکومت دہلی میں بھی حالات تشویشناک ہوتے جا رہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 125 نئے کیسزدرج کیے جانے کے بعد اب تک کل 3439 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔ دہلی میں اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 56 ہو گئی ہے، جبکہ اب تک کل 1092 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

Published: undefined

وہیں راجستھان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 74 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور یہ اعداد و شمار بڑھ کر 2438 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں انفیکشن سے پانچ مزید افراد کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 51 ہو گئی ہے. تمل ناڈو میں 104 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2162 ہو گئی اور اب تک 27 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ مدھیہ پردیش میں اس وائرس کی زد میں اب تک 2561 لوگ آ چکے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نو مزید متاثرین کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد سات سے بڑھ کر 129 ہو گئی ہے۔

Published: undefined

ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں 81 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 2134 ہو گئی ہے اور اس دوران پانچ افراد کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 39 ہو گئی ہے۔ وہیں ریاست میں ابھی تک 510 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

Published: undefined

تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے چار نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 1012 ہو گئی اور اب تک کل 26 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ کیرالہ میں 14 نئے کیسزکے ساتھ متاثرین کی تعداد 495 تک پہنچ گئی ہے اور اب تک چار افراد کی موت ہوئی ہے۔ جنوبی ہند کی ریاست آندھرا پردیش میں 1332 اور کرناٹک میں 523 افراد متاثر ہیں اور ان ریاستوں میں بالترتیب 31 اور 20 افراد کی موت ہوچکی ہے۔

Published: undefined

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد 581 ہے اورآٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب میں 19، مغربی بنگال میں 22، ہریانہ اور جھارکھنڈ میں تین تین، بہار میں دو اور میگھالیہ، اڑیسہ، ہماچل پردیش اور آسام میں ایک ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined