قومی خبریں

کیجریوال کے داماد سمبھو جین نے 13 لاکھ کروڑ روپے کی کمپنی میں کام کیا، پھر اے آئی اسٹارٹ اپ شروع کیا

ہرشیتا اور سمبھو دونوں آئی آئی ٹی دہلی کے طالب علم رہے ہیں اور وہاں سے انجینئرنگ کی تعلیم مکمل کی ہے۔ کالج کے دنوں کی دوستی اب مضبوط رشتے میں بدل چکی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ سوشل میڈیا</p></div>

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

 

دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے کنوینر اروند کیجریوال کی بیٹی ہرشیتا کیجریوال نے سمبھو جین سے شادی کر لی ہے۔ شادی جمعہ کو دہلی کے تاریخی کپورتھلہ ہاؤس میں ہوئی جس میں بہت ہی منتخب مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔ استقبالیہ کا اہتمام 20 اپریل کو کیا جائے گا۔

Published: undefined

اروند کیجریوال کے داماد سمبھو جین نے یوٹیوب چینل دی انٹرپرائز ورلڈ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی کمپنی کا نام ’انٹریکٹ‘ہے جسے انہوں نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر بنایا ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور انٹرویو میں سمبھو جین نے بتایا تھا کہ اپنی کمپنی شروع کرنے سے پہلے وہ بلیک اسٹون میں کام کر چکے ہیں۔ واضح رہےکہ اس وقت بلیک اسٹون کا بازار سرمایہ 158.90 بلین امریکی ڈالر یعنی تقریباً 13.26 لاکھ کروڑ روپے ہے۔

Published: undefined

ہرشیتا اور سمبھو دونوں آئی آئی ٹی دہلی کے طالب علم رہے ہیں اور وہاں سے انجینئرنگ کی تعلیم مکمل کی ہے۔ کالج کے دنوں کی دوستی اب مضبوط رشتے میں بدل چکی ہے۔ شادی سے پہلے دونوں کی منگنی دہلی کے فائیو اسٹار ہوٹل شنگری لا ایروز میں ہوئی تھی۔ خاص بات یہ ہے کہ دونوں نے حال ہی میں ایک ساتھ اسٹارٹ اپ شروع کیا ہے اور اسے ساتھ لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔

Published: undefined

شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جس میں اروند کیجریوال سفید شیروانی میں، ان کی اہلیہ سنیتا کیجریوال سرخ ساڑھی میں اور بیٹا پلکت کیجریوال روایتی لباس میں نظر آ رہے ہیں۔ شادی کی تقریب میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان بھی موجود تھے اور خاندان کے تمام افراد کے ساتھ رقص کرتے نظر آئے۔ ہرشیتا نے اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد گڑگاؤں کی ایک کمپنی میں کچھ عرصہ ملازمت بھی کی۔ اب وہ اپنے شوہر کے ساتھ ایک نئے کاروبار کی طرف کام کر رہی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined