قومی خبریں

ڈلیوال کی تامرگ بھوک ہڑتال جاری، سپریم کورٹ کی اعلیٰ اختیار یافتہ کمیٹی سے کسانوں کے نمائندہ وفد کی ہوگی ملاقات

پنجاب حکومت کی طرف سے پیش ہوئے سینئر وکیل کپل سبل نے جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس این کوٹیشور سنگھ کی بنچ کو بتایا کہ وہ مظاہرین کسانوں کو کمیٹی سے ملنے کے لیے راضی کرنے میں کامیاب رہے۔

<div class="paragraphs"><p>جگجیت ڈلیوال (فائل)، تصویر 'ایکس'</p></div>

جگجیت ڈلیوال (فائل)، تصویر 'ایکس'

 

پیر کے روز سپریم کورٹ نے کسان تحریک کے معاملے پر سماعت ملتوی کر دی۔ دراصل مظاہرین کسانوں کا نمائندہ وفد سپریم کورٹ کے ذریعہ تشکیل اعلیٰ اختیار یافتہ کمیٹی سے ملاقات کرنے کے لیے تیار ہو گیا ہے۔ یہ ملاقات پیر کے روز ہی کسی وقت ہوگی۔ پنجاب حکومت کی طرف سے سپریم کورٹ میں پیش ہوئے سینئر وکیل کپل سبل نے عدالت میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ کسان لیڈران کمیٹی سے ملاقات کے لیے راضی ہیں۔

Published: undefined

پنجاب و ہریانہ کے درمیان کھنوری بارڈر پر مظاہرہ کر رہے کسان لیڈر جگجیت سنگھ ڈلیوال اپنے مطالبات کو لے کر تامرگ بھوک ہڑتال پر ہیں اور طبیعت انتہائی خراب ہونے کے باوجود وہ بھوک ہڑتال ختم کرنے کو راضی نہیں ہیں۔ اب جبکہ کسان لیڈران اور سپریم کورٹ کے ذریعہ تشکیل کمیٹی میں بات چیت کا راستہ صاف ہو گیا ہے، تو امید کی جا رہی ہے کہ ڈلیوال کا رخ بھی نرم ہوگا۔ ڈلیوال 40 دنوں سے غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال کر رہے ہیں اور علاج کے لیے اسپتال جانے کو بھی تیار نہیں ہیں۔

Published: undefined

پیر کے روز سپریم کورٹ میں پنجاب حکومت کی طرف سے پیش ہوئے سینئر وکیل کپل سبل نے جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس این کوٹیشور سنگھ کی بنچ کو بتایا کہ وہ (پنجاب حکومت) مظاہرین کسانوں کو جسٹس (سبکدوش) نواب سنگھ کی صدارت والی کمیٹی سے ملنے کے لیے راضی کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ سبل نے کہا کہ ’’ہم کسانوں کو منانے میں کامیاب رہے ہیں۔ برائے کرم معاملے کو کسی اور دن کے لیے ملتوی کر دیں۔ ہمیں کچھ کامیابی ملنے کی امید ہے۔‘‘ اس کے بعد عدالت عظمیٰ نے سبل سے صلاح و مشورہ کا مختصر نوٹ تیار کرنے کو کہا اور سماعت 10 جنوری کے لیے ملتوی کر دی۔ مرکزی حکومت کی نمائندگی کر رہے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ کمیٹی میٹنگ کے نتائج پر مختصر نوٹ داخل کرے گی۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ نے 2 ستمبر 2024 کو ہی کسانوں سے بات چیت کرنے کے لیے ایک اعلیٰ اختیار یافتہ کمیٹی کی تشکیل کی تھی۔ پنجاب و ہریانہ ہائی کورٹ کے سبکدوش جج نواب سنگھ کی صدارت میں یہ کمیٹی بنائی گئی تھی۔ کمیٹی کے اراکین میں ریٹائرڈ آئی پی ایس پی ایس سندھو، پروفیسر دیویندر شرما اور پنجاب ایگریکلچر یونیورسٹی کے ماہر معیشت سکھپال سنگھ کے ساتھ چودھری چرن سنگھ ایگریکلچر یونیورسٹی کے وائس چانسلر بی آر کمبوج شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined