
علامتی تصویر ’انسٹاگرام’
مہاراشٹر میں دہی ہانڈی کا تہوار پورے جوش و خروش اور دھوم دھام کے ساتھ منایا گیا۔ ممبئی، ٹھانے اور آس پاس کے علاقوں میں ہزاروں گووندا ٹیم انسانی غول بنا کر دہی ہانڈی پھوڑنے کے لیے میدان میں اترے۔ تاہم، تہوار کے دوران کئی جگہ حادثات بھی سامنے آئے ہیں۔ ممبئی میں دہی ہانڈی تہوار کے دوران محض چند گھنٹوں میں 22 گووندا زخمی ہو گئے، جنہیں شہر کے مختلف سرکاری اور میونسپل کارپوریشن اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔