قومی خبریں

جامع مسجد میٹرو اسٹیشن پر ہجوم، مسافروں کا گیٹ پھلانگ کر نکلنے کا ویڈیو وائرل، ڈی ایم آر سی کی وضاحت

جامع مسجد میٹرو اسٹیشن پر 13 فروری کی رات بھیڑ بڑھنے سے مسافر ایگزٹ گیٹ سے کود کر باہر نکلے۔ ڈی ایم آر سی کے مطابق، یہ وقتی صورتحال تھی جو قابو میں رہی، جبکہ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو گئی

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

نئی دہلی: سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ دہلی میٹرو کے ایک اسٹیشن پر ایگزٹ گیٹ پھلانگ کر باہر نکل رہے ہیں۔ تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ یہ واقعہ 13 فروری 2025 کو رات 11 بجکر 22 منٹ پر جامع مسجد میٹرو اسٹیشن پر پیش آیا۔

دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) کے مطابق، اس رات شبِ برات کی وجہ سے میٹرو اسٹیشن پر غیر معمولی بھیڑ تھی۔ اسی دوران تقریباً 11:22 پر دو ٹرینیں ایک ساتھ پہنچ گئیں، جس کے سبب ایگزٹ گیٹ پر مسافروں کا دباؤ بڑھ گیا۔ رش کی وجہ سے خودکار ایگزٹ گیٹ نے کام کرنا بند کر دیا، جس پر مسافروں کو متبادل راستے سے نکلنے کی اجازت دی گئی۔

Published: undefined

ایگزٹ گیٹ کے بند ہونے پر کچھ مسافروں نے بے صبری کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیٹ پھلانگ کر باہر نکلنا شروع کر دیا۔ ویڈیو میں کچھ افراد کو ایسا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم، کچھ دیر بعد بھیڑ منتشر ہو گئی اور کسی قسم کی باضابطہ شکایت درج نہیں کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں کچھ ترمیم بھی کی گئی ہے، جس میں میٹرو کی آواز اور پسِ منظر میں موسیقی شامل کی گئی ہے۔ تاہم، واقعے کی بنیادی تفصیلات درست ہیں۔

Published: undefined

ڈی ایم آر سی کے کارپوریٹ کمیونیکیشن کے چیف ایگزیکٹو ڈائریکٹر، انوج دیال نے کہا کہ جامع مسجد میٹرو اسٹیشن پر چند مسافروں نے اے ایف سی (آٹومیٹڈ فیئر کلیکشن) گیٹ کو عبور کر کے باہر نکلنے کی کوشش کی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک وقتی صورتحال تھی جو اچانک بڑھی ہوئی بھیڑ کی وجہ سے پیدا ہوئی تھی، لیکن سکیورٹی اہلکار اور دیگر عملہ وہاں موجود تھا اور حالات مکمل طور پر قابو میں رہے۔ ڈی ایم آر سی نے مسافروں کو مشورہ دیا کہ وہ میٹرو کے قوانین پر عمل کریں اور نظم و ضبط برقرار رکھیں۔

Published: undefined

دہلی پولیس کی میٹرو ونگ کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے حوالے سے ابھی تک کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے، لیکن اگر شکایت درج کرائی جاتی ہے تو قانونی کارروائی پر غور کیا جائے گا۔ یہ واقعہ سوشل میڈیا پر بحث کا باعث بن گیا ہے، جہاں کچھ صارفین نے بھیڑ کے دباؤ کو جواز دیا ہے، جبکہ کچھ نے میٹرو حکام پر ایگزٹ گیٹ کے موثر انتظام میں ناکامی کا الزام عائد کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined