قومی خبریں

راجستھان کے باڑمیر کی زمین میں شگاف، کھیت سے نکل رہا خام تیل، علاقائی عوام میں دہشت

کھیت کے مالکان اور کسانوں کا کہنا ہے کہ آئل فیلڈ کے آس پاس کہیں آتش گیر گیس نکل رہی ہے تو کہیں ٹیوب ویل میں بھی پانی کے ساتھ خام تیل نکل رہا ہے۔ اس سے مقامی باشندے خام تیل ملا پانی پینے پر مجبور ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر</p></div>

علامتی تصویر

 

راجستھان کے باڑمیر کے کاؤکھیڑا گاؤں میں ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں کھیت سے اچانک خام تیل نکلنے لگا۔ یہ واقعہ کاؤکھیڑا گاؤں میں واقع آئل فیلڈ کے قریب گزشتہ 40 گھنٹوں سے جاری ہے جس سے علاقے میں افراتفری پھیلی ہوئی ہے۔ اس صورتحال میں کسانوں کو نہ صرف ان کی زمین برباد ہونے کا ڈرستارہا ہے کہ بلکہ وہ اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت کے بارے میں بھی پریشان ہیں۔ یہاں کیرن ویدانتا کا ایشوریہ ویل پیڈ آئل فیلڈ بھی قریب ہی واقع ہے۔ اس واقعے کے بعد آئل فیلڈ کے ملازمین گڑھا کھود کردیسی طریقے سے خام تیل ٹینکروں میں بھر کر لے جارہے ہیں۔

Published: undefined

کمپنی کے لوگوں کا کہنا ہے کہ آخر خام تیل کہاں سے لیک ہورہا ہے، اس کی جانچ کی جاری ہے اور جلد ہی اس کا حل نکال لیا جائے گا۔ دوسری طرف کھیت کے مالکان اور کسانوں کا کہنا ہے کہ آئل فیلڈ کے آس پاس کہیں آتش گیر گیس نکل رہی ہے تو کہیں ٹیوب ویل میں بھی پانی کے ساتھ خام تیل نکل رہا ہے۔ اس سے مقامی باشندے خام تیل ملا پانی پینے پر مجبور ہیں۔

Published: undefined

کمپنی کے اہلکار رات میں خام تیل کا پریشر بنانے کے لیے دھماکہ کرتے ہیں۔ جس کی وجہ سے آس پاس کے گھروں میں دراڑیں پڑ رہی ہیں اور گاؤں کے کئی مکانات کو اس سے نقصان پہنچ رہا ہے۔ اس دوران کھیت مالک ہرجیرام کا کہنا ہے کہ 3 دن سے یہی صورتحال ہے۔ ان کے کھیت سے لگاتار خام تیل نکل رہا ہے۔ یہاں تک کہ کمپنی کے حکام کو بھی نہیں پتا کہ آخر خام تیل کہاں سے لیک ہورہا ہے۔ کمپنی کے ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ تحقیقات کر رہے ہیں لیکن اس طرح سے کھیت سے خام تیل نکلتا رہا تو کھیت کی زمین بنجر ہوجائے گی۔

Published: undefined

ہرجیرام نے کہا کہ جس طرح سے کھیت کی زمین سے خام تیل نکل رہا ہے اس سے تو یہی لگ رہا ہے کہ اگلی بار اس زمین سے کچھ پیدا ہونے والا نہیں ہے۔ اس کے علاوہ گھروں میں موجود ٹینکوں میں خام تیل کی آمیزش ہورہی ہے۔ ہرجیرام نے بتایا کہ مسلسل دھماکوں کی وجہ سے مکانات خراب ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 50 سال کی عمر میں میں نے تین گھر بنائے ہیں۔ ایسے گھروں میں اگر دراڑیں پڑ جائیں تو وہاں کوئی کیسے رہ سکے گا؟ رات کے وقت دھماکوں سے کمپن اتنی شدید ہوتی ہے، جیسے زلزلہ آگیا ہو۔ لوگ اب اپنے گھروں میں سونے سے بھی ڈرنے لگے ہیں۔

Published: undefined

کمپنی کے حکام نے بتایا کہ 23 ​​فروری 2026 کو ایشوریہ ویل پیڈ-8 کے قریب سیال کا اخراج ہوا جو محدود علاقے تک ہی تھی۔ لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے فوری قدم اٹھائے گئے ہیں۔ ہماری تکنیکی اور آپریشنل ٹیمیں لیک ہونے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہی ہیں اور متاثرہ جگہ سے سیال کو ہٹانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined