قومی خبریں

بزدل لوگ پنجاب کا امن وامان خراب کرنا چاہتے ہیں: کیجریوال

اروند کیجریوال نے کہا کہ موہالی دھماکہ ان لوگوں کی بزدلانہ کارروائی ہے جو پنجاب کے امن ومان کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔ عام آدمی پارٹی کی پنجاب حکومت ان لوگوں کے منصوبوں کو کبھی پورا نہیں ہونے دے گی۔

اروند کیجریوال، تصویر عآپ
اروند کیجریوال، تصویر عآپ 

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے پنجاب کے موہالی میں دھماکے کو ایسے لوگوں کی بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے جو ریاست میں امن وامان کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔ کیجریوال نے آج ایک ٹوئٹ میں کہا، کہ "موہالی دھماکہ ان لوگوں کی بزدلانہ کارروائی ہے جو پنجاب کے امن ومان کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔ عام آدمی پارٹی کی پنجاب حکومت ان لوگوں کے منصوبوں کو کبھی پورا نہیں ہونے دے گی۔ پنجاب کے سبھی لوگوں کے تعاون سے ہرحال میں امن قائم کیا جائے گا اور مجرموں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے گی۔

Published: undefined

پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے کہا کہ ’’پولیس موہالی میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ جس نے بھی ہمارے پنجاب کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کی ہے اسے بخشا نہیں جائے گا‘‘۔ قابل ذکر ہے کہ دھماکہ پیر کی رات پنجاب پولیس کے موہالی میں انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ کوارٹر میں ہوا۔ اس دھماکہ میں کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا ہے۔ دھماکہ کے بعد پنجاب پولیس نے گردونواح میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined