
علامتی تصویر / آئی اے این ایس
لو جہاد کے ایک فرضی معاملہ میں آج اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے اس شخص کو عدالت سے راحت ملی، جس نے کئی ماہ تک قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔ بھوپال کی خصوصی عدالت نے آج ملزم ساحل خان کو لو جہاد سے جڑے سبھی الزامات سے بری کر دیا۔ ساحل اس معاملے میں تقریباً 9 ماہ 22 دن تک عدالتی حراست میں قید رہا۔
Published: undefined
معاملہ بھوپال کے جہانگیر آباد تھانہ حلقہ کا ہے۔ اس مقدمہ کی سماعت خصوصی جج جسٹس راجرشی شریواستو کی عدالت میں ہوئی۔ عدالت نے اپنے حکم میں واضح کیا کہ شکایت دہندہ اور ملزم کے درمیان پہلے سے ہی معاشی لین دین والا رشتہ تھا، یہ ’لو جہاد‘ کے لیے دھوکہ کا معاملہ نہیں ہے۔
Published: undefined
دراصل شکایت دہندہ خاتون نے پولیس میں تحریری شکایت دی تھی کہ ساحل نے اپنا اصل نام چھپا کر خود کو راہل بتایا۔ خاتون کے مطابق دونوں کے درمیان بات چیت کی ابتدا سوشل میڈیا اور میسجنگ کے ذریعہ ہوئی تھی۔ بعد میں ساحل نے شادی کا وعدہ کر اسے اپنے گھر لے جانے کی بات کہی۔ شکایت دہندہ خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ جب وہ ساحل کے ساتھ جہانگیر آباد واقع اس کے گھر پہنچی تو وہاں کوئی موجود نہیں تھا۔ اس کے بعد ساحل نے شادی کا جھانسہ دے کر اس کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کیے۔ خاتون نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ واقعہ دسمبر 2020 سے 2024 کے درمیان کا ہے۔
Published: undefined
جب اس معاملہ کی سماعت عدالت میں ہوئی تو شکایت دہندہ خاتون نے اعتراف کیا کہ ساحل اور اس کے درمیان معاشی لین دین ہوتا تھا۔ اس نے بیان میں کہا کہ جب بھی اسے پیسوں کی ضرورت ہوتی تھی، ساحل اس کی مدد کرتا تھا۔ خاتون کے مطابق ساحل نے اسے مجموعی طور پر تقریباً 12 ہزار روپے دیے تھے۔ عدالت نے اس بات کو اہم تصور کرتے ہوئے اپنے حکم میں کہا کہ جب ساحل نے پیسے واپس مانگے، تب دونوں کے درمیان تنازعہ شروع ہوا۔ عدالت نے یہ بھی مانا کہ اسی تنازعہ کے بعد ساحل کے خلاف معاملہ درج کرایا گیا۔
Published: undefined
خصوصی جج نے اپنے فیصلہ میں کہا کہ معاملہ پیش کیے گئے ثبوت اور بیانات الزامات کی تصدیق کرنے کے لیے کافی نہیں ہیں۔ ساتھ ہی عدالت نے یہ بھی کہا کہ صرف الزامات کی بنیاد پر کسی کو قصوروار نہیں ٹھہرایا جا سکتا، جب تک کہ انھیں ٹھوس ثبوتوں سے ثابت نہ کیا جائے۔ سبھی دلیلوں، گواہوں کے بیانات اور دستاویزات کا جائزہ لینے کے بعد عدالت نے ساحل خان کو ’لو جہاد‘ اور عصمت دری کے الزامات سے بری کر دیا۔ 9 ماہ سے زائد مدت تک جیل میں رہنے کے بعد اب ساحل کو عدالت کی طرف سے راحت ملی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined