قومی خبریں

ملک میں اناج، ادویات اور روزمرہ کی دیگر چیزوں کا کافی ذخیرہ ہے: امت شاہ

امت شاہ نے کہا کہ ”وزیر داخلہ کی حیثیت سے میں عوام کو دوبارہ یقین دلاتا ہوں کہ ملک میں اناج، ادویات و دیگر روزمرہ کی چیزوں کے کافی ذخائر ہیں، لہذا کسی بھی شہری کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے“۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: کورونا وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی مدت تین ہفتے مزید بڑھائے جانے کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں اناج، ادویات اور روزمرہ کی دیگر چیزوں کا کافی ذخیرہ ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے آج قوم کے نام خطاب میں لاک ڈاؤن کی مدت تین ہفتے مزید بڑھائے جانے کے اعلان کے بعد امت شاہ نے ملک کے باشندوں کو اس بات کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ”وزیر داخلہ کی حیثیت سے میں عوام کو دوبارہ یقین دلاتا ہوں کہ ملک میں اناج، ادویات و دیگر روزمرہ کی چیزوں کےا کافی ذخائر ہیں، لہذا کسی بھی شہری کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے“۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ متمول لوگوں سے اپیل کی کہ وہ آگے آکر ارد گرد رہنے والے غریبوں کی مدد کریں“۔

Published: undefined

لاک ڈاؤن کی مدت بڑھائے جانے کے فیصلے کو مناسب ٹھہراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ہندوستان اور ہندوستانیوں کی زندگی اور ان کی حفاظت کے لئے کیا گیا ہے۔ وبا کو پھیلنے سے روکنے اور اسے ختم کرنے کے لئے اٹھائے جا رہے قدموں کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کی طرف سے وقت پر قدم اٹھائے جانے اور عوام کے اس میں تعاون کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔

Published: undefined

وزیر داخلہ نے مرکز اور ریاستوں کے درمیان تال میل کو اہم قرار دیا اور کہا کہ لوگوں کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لئے یہ ضروری ہے۔ انہوں نے مرکز اور ریاستوں کے درمیان تال میل کو بڑھائے جانے پر زور دیا۔ کورونا وبا سے لڑنے والے صحت اور سیکورٹی اہلکار کو سلام کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ”اس جنگ میں اہم کردار ادا کر نے والے ہمارے ڈاکٹروں، صحت اہلکاروں، صفائی ملازمین، پولیس اور تمام سیکورٹی کی شراکت دل کو چھو لینے والا ہے۔ اس مخالف صورت میں ہر ہندوستانی ان کی ہدایات پر عمل کرکے ان کا تعاون کریں“۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined