قومی خبریں

گجرات-ہماچل دونوں ریاستوں میں بی جے پی فتحیاب

ووٹوں کی گنتی صبح 8 بجے شروع ہوئی، شروعات میں بی جے پی اور کانگریس وقفہ وففہ پر آگے پیچھے رہیں لیکن بعد میں بی جے پی نے فیصلہ کن سبقت حاصل کر لی۔

قومی آواز گرافکس
قومی آواز گرافکس 

کانگریس عوام کا فیصلہ قبول کرتی ہے: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے ہماچل پردیش اور گجرات کے نتائج کا اعلان ہونے کے بعد ٹوئٹر پر لکھا ’’کانگریس پارٹی عوام کا فیصلہ قبول کرتی ہے اور دونوں ریاستوں کی نئی حکومتوں کو مبارک بار۔ گجرات اور ہماچل پردیش کے لوگوں نے جو محبت دی اس کے لئے میں دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘‘

Published: 18 Dec 2017, 8:22 AM IST

دو آزاد امیدواروں کو کانگریس کی حمایت حاصل ہی، این سی پی کی سیٹوں کو بھی ملا دیا جائے تو ہمیں کل 84 سیٹیں حاصل ہوئی ہیں جبکہ بی جے پی کو 98-99 سیٹیں حاصل ہوئیں: رندیپ سرجے والا

Published: 18 Dec 2017, 8:22 AM IST

بی جے پی کی جیت پر چنئی میں بھی جشن

بی جے پی کی جیت پر پارٹی کارکنان نے احمدآباد میں جم کر جشن منایا

بی جے پی کی جیت کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئٹر پر یکے بعد دوسرے 4 ٹوئٹ کئے۔ انہوں نے گجرات کی جیت کو وکاس کی جیت قرار دیتے ہوئے تمام بی جے پی کارکنان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا ’’یہ جیت بہتر حکمرانی اور ترقی کی جیت ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے گجرات کے عوام کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Published: 18 Dec 2017, 8:22 AM IST

گجرات: تازہ صورت حال کے مطابق بی جے پی کی 99 سیٹوں پر جکبہ کانگریس 80 سیٹوں پر بڑھت بنائے ہوئے ہے۔

Published: 18 Dec 2017, 8:22 AM IST

گجرات اور ہماچل پردیش میں پارٹی کی کارکاردگی کے حوالے سے راہل گاندھی نے ارکان پارلیمنٹ کو مایوس نہ ہونے کی تلقین کی۔

Published: 18 Dec 2017, 8:22 AM IST

UNI

گجرات: اونا سے کانگریس کے ونش پنجا بھائی بھیما بھائی نے بی جے پی کے ہری بھائی سولنکی کو شکت دی۔

Published: 18 Dec 2017, 8:22 AM IST

تازہ صورت حال: بی جے پی 105 سیٹوں پر آگے، کانگریس کی سبقت 71 سیٹوں پر سمٹی۔ 6 سیٹوں پر دیگر پارٹیوں کے امیدواروں کی سبقت

Published: 18 Dec 2017, 8:22 AM IST

گجرات: بی جے پی امیدوار اور وزیر اعلیٰ وجے روپانی نے راج کوٹ ویسٹ سیٹ پر فتحیابی حاصل کی۔

گجرات: آزاد امیدوار جگنیش میوانی بھی وَڈگام سیٹ پر فتحیاب۔

Published: 18 Dec 2017, 8:22 AM IST

مدھیہ پردیش کے بی جے پی کارکنان میں بھی جشن کا ماحول

Published: 18 Dec 2017, 8:22 AM IST

گجرات: کانگریس کے بھاویش کٹارا نے جھلوڈ سیٹ پر جیت حاصل کی۔

Published: 18 Dec 2017, 8:22 AM IST

دہلی میں بی جے پی کے صدر دفتر پر پارٹی کارکنان نے جشن منانا شروع کیا

Published: 18 Dec 2017, 8:22 AM IST

گجرات: راجکوٹ میں ای وی ایم کی سیل ٹوٹی ہوئی پائی جانے پر ووٹ شماری روک دی گئی

Published: 18 Dec 2017, 8:22 AM IST

  • گجرات: سونیا گاندھی کانگریس صدر راہل گاندھی کی رہائش گاہ پر پہنچی۔
  • گجرات اور ہماچل پردیش میں بی جے پی کی حکومت اکثریت کے ساتھ بنے گی: راج ناتھ سنگھ

Published: 18 Dec 2017, 8:22 AM IST

الیکشن کمیشن کے مطابق بی جے پی کی سبقت 100 سیٹوں سے زائد، کانگریس 70 پر پہنچی

Published: 18 Dec 2017, 8:22 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ پہنچتے ہوئے وکٹری سائن (جیت کا نشان) دکھایا

Published: 18 Dec 2017, 8:22 AM IST

نتیجے آنے شروع، گجرات اور ہماچل پردیش دونوں جگہ بی جے پی 2-2 اور کانگریس 1-1 سیٹ پر فتحیاب۔

گجرات: مجھے پورا یقین ہے کہ گجرات میں کانگریس ہی حکومت بنائے گی– غلام نبی آزاد

Published: 18 Dec 2017, 8:22 AM IST

سوشل میڈیا

گجرات میں پہلی فتح کانگریس کے نام، عمران کھیڑاوالا نے کھاڑیا جمال پور سیٹ پر بی جے پی کے بھوشن بھٹ کو شکست دی۔

Published: 18 Dec 2017, 8:22 AM IST

قومی آواز

اب بی جے پی نے گجرات میں 107 سیٹوں پر سبقت حاصل کر لی ہے۔ کانگریس کی 72 سیٹوں پر سبقت ہے، اس طرح بی جے پی کانگریس سے 35 سیٹوں سے آگے چل رہی ہے۔

Published: 18 Dec 2017, 8:22 AM IST

گجرات اور ہماچل پردیش میں ووٹ شماری کے درمیان کانگریس صدر راہل گاندھی پارٹی کے صدر دفتر کے لئے روانہ

Published: 18 Dec 2017, 8:22 AM IST

گجرات: بی جے پی نے 104 سیٹوں پر سبقت کے ساتھ گرفت مضبوط کی، کانگریس 76 سیٹوں پر آگے۔

Published: 18 Dec 2017, 8:22 AM IST

گجرات: ابھی تک ہوئی رائے شماری کے مطابق بی جے پی کا ووٹ شیئر 48.4 فیصد اور کانگریس کا ووٹ شیئر 43 فیصد۔

Published: 18 Dec 2017, 8:22 AM IST

قومی آواز گرافکس

گجرات: ابھی تک ہوئی رائے شماری کے مطابق بی جے پی کا ووٹ شیئر 48.4 فیصد اور کانگریس کا ووٹ شیئر 43 فیصد۔

Published: 18 Dec 2017, 8:22 AM IST

گجرات میں بی جے پی آگے چل رہی ہے لیکن بی جے پی کے وزیر اعلیٰ وجے روپانی 6 ہزار اور نتن پٹیل 3 ہزار ووٹوں سے پیچھے چل رہے ہیں۔

Published: 18 Dec 2017, 8:22 AM IST

گجرات: الیکشن کمیشن کے مطابق بی جے پی 77 اور کانگریس 59 سیٹوں پر آگے

Published: 18 Dec 2017, 8:22 AM IST

گجرات میں اب بی جے پی 99 اور کانگریس 81 سیٹوں پر آگے۔

Published: 18 Dec 2017, 8:22 AM IST

ہماچل پردیش: بی جے پی کے وزیر اعلیٰ امیدوار پریم کمار دھومل 540 ووٹوں سے پیچھے جبکہ کانگریس کے وزیر اعلیٰ ویر بھدر سنگھ آگے چل رہے ہیں۔

Published: 18 Dec 2017, 8:22 AM IST

ہماچل پردیش: سابق وزیر اعلیٰ پریم کمار دھومل 2000 ووٹوں سے آگے۔

گجرات: سابق وزیر اعلیٰ نتن پٹیل 3000 ووٹوں سے پیچھے۔

Published: 18 Dec 2017, 8:22 AM IST

گجرات: رجحانات میں کانگریس نے اکثریت حاصل کی، بی جے پی کی سبقت 87 سیٹوں تک پہنچی۔

Published: 18 Dec 2017, 8:22 AM IST

گجرات: آنند کی ساتوں سیٹوں پر کانگریس نے سبقت حاصل کی، بی جے پی کی حالت خراب۔

Published: 18 Dec 2017, 8:22 AM IST

گجرات: راجکوٹ سیٹ سے وجے روپانی 800 ووٹوں سے پیچھے، نائب وزیر اعلیٰ بھی اپنی سیٹ سے پیچھے چل رہے ہیں۔

Published: 18 Dec 2017, 8:22 AM IST

الیکشن کمیشن کے مطابق کانگریس 20 جبکہ بی جے پی 18 سیٹوں پر آگے ہے۔

Published: 18 Dec 2017, 8:22 AM IST

گجرات: کانگریس نے بی جے پی پر سبقت حاصل کی، 74 سیٹوں پر کا نگریس اور 73 سیٹوں پر بی جے پی آگے۔

Published: 18 Dec 2017, 8:22 AM IST

  • ہماچل: کانگریس اور بی جے پی کے درمیان کانٹے کی ٹکر، 11 سیٹ پر کانگریس اور 16 سیٹ پر بی جے پی نے سبقت بنائی۔
  • گجرات: کانگریس نے بی جے پی کو ٹکر دینی شروع کی۔ کانگریس کی 67 سیٹ پر اور بی جے پی کی 71 سیٹ پر سبقت

Published: 18 Dec 2017, 8:22 AM IST

  • گجرات: رادھاپور سیٹ سے کانگریس کے امیدوار الپیش ٹھاکو آگے چل رہے ہیں۔
  • گجرات: کانگریس کی پریش دھنانی امریلی سے سبقت بنائے ہوئے ہیں۔

Published: 18 Dec 2017, 8:22 AM IST

  • ہماچل:چمبا سے کانگریس کے نیرج ایئر آگے
  • ہماچل: جے سنگھ پور سے کانگریس کے یادویندر گوما آگے

Published: 18 Dec 2017, 8:22 AM IST

  • نائب وزیر اعلیٰ نتن پٹیل مہسانا سیٹ سے پیچھے چل رہے ہیں، وہیں کانگریس کے قدآور تہنما ارجن موڑھ واڈیا پیچھے چل رہے ہیں۔ جگنیش میوانی آگے چل رہے ہیں۔
  • اب تک کے 143 سیٹوں کے رجحانات کے مطابق بی جے پی 85 سیٹوں پر اور کانگیرس 55 سیٹوں پر سبقت بنائے ہوئے ہے.

Published: 18 Dec 2017, 8:22 AM IST

گجرات میں 102 سیٹوں کے رجحانات سامنے آ گئے ہیں۔ بی جے پی کی سبقت 62 تک پہنچ چکی ہے جبکہ کانگریس 44 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ گجرات میں حکومت سازی کے لئے اکثریت کے لئے 92 سیٹوں کی درکار ہے۔

Published: 18 Dec 2017, 8:22 AM IST

گجرات اور ہماچل پردیش کے تمام کاؤنٹگ سنٹروں پر ووٹ شماری کا عمل جاری ہے، گجرات کے 37 مراکز پر 1251 کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔

Published: 18 Dec 2017, 8:22 AM IST

پوسٹل بیلٹ کی گنتی کے مناظر

سب سے پہلے کاؤنٹنگ مراکز پر پوسٹل بیلٹ کی گنتی کا عمل شروع ہوا

Published: 18 Dec 2017, 8:22 AM IST

گجرات اور ہماچل پردیش میں ووٹوں کی گنتی صبح 8 بجے شروع ہو چکی ہے

گجرات اور ہماچل پردیش اسمبلی کے انتخابات کے نتائج پر پورے ملک کی نظریں لگی ہیں اور ان نتیجوں سے بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس کا وقار داؤ پر لگاہے۔
چناؤ کمیشن نے دونوں ریاستوں کی ووٹوں کی گنتی کے پیش نظر سبھی ضروری تیاریاں پوری کرلی ہیں اور سکیورٹی کے پختہ انتظامات بھی کر لئے ہیں۔
گجرات اسمبلی کی 182سیٹوں کےلئے انتخابات مکمل ہونے کے بعد امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں قید ہوگئی ہے۔
گجرات کا الیکشن اس بار خاص اہمیت رکھتا ہے اور اس اس سے بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس کی مستقبل کی سیاست بھی متاثر ہوگی، اس لئے اس کی گنتی پر لوگوں کی خاص نگاہ ہے۔ چناؤ کمیشن نے ریاست میں 37 مقامات پر ووٹوں کی گنتی کا انتظام کیا ہے جبکہ ہماچل میں 42 مقامات گنتی کا انتظام ہے۔اس سبھی مقامات پر بڑی تعداد میں سکیورٹی اہلکارابھی سے تعینات کردئےگئے ہیں اور اسٹرانگ روم میں سیل بند ای وی ایم اور وی وی پیٹ مشینوں پر سخت پہرا ہے۔
ووٹوں کی گنتی صبح 8 بجے شروع ہو چکی ہے۔ گیارہ بارہ بجے تک واضح رجحان ملنے شروع ہو جائیں گے۔

بی جےپی اور کانگریس دونوں پارٹیوں کو کہاگیا ہےکہ الیکشن کے نتیجے آنےکے بعد وہ اپنے کارکنان کو محدود رہنے کی صلاح دیں۔دونوں پارٹیوں کے کارکنان کےلئے الیکشن کے نتیجے کافی حساس موضوع بن گئے ہیں اور شبہ ہے کہ وہ بد امنی بھی پھیلا سکتے ہیں ۔اس کے پیش نظر سکیورٹی اہلکاروں کو خاص ہدایات دی گئی ہیں اور انہیں سبھی سے محتاط کردیا گیا ہے۔

Published: 18 Dec 2017, 8:22 AM IST

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیکمشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 18 Dec 2017, 8:22 AM IST