قومی خبریں

کورونا کا خوف، اسپتال سے بھاگنے کی کوشش میں مشتبہ مریض کی موت

کووڈ-19 انفیکشن کے 55 سالہ ایک مشتبہ مریض کی اسپتال سے بھاگنے کے دوران موت ہو گئی۔ اس نے بھاگنے کے لیے بیڈ شیٹ کو باندھ کر رسّی تیار کی تھی لیکن اسپتال کی چھٹی منزل سے وہ نیچے گر گیا اور فوت ہو گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ہریانہ کے کرنال شہر میں ایک سرکاری اسپتال کی چھٹی منزل سے گرنے کے سبب کورونا کے مشتبہ مریض کی موت ہو گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ 55 سالہ شیو چرن کووڈ-19 کا مشتبہ مریض تھا اور اس کے علاوہ بھی وہ کئی بیماریوں میں مبتلا تھا جس کی وجہ سے یکم اپریل سے اس کا علاج کلپنا چاؤلا میڈیکل کالج کے ایک آئسولیشن وارڈ میں چل رہا تھا۔ کورونا کے خوف میں وہ اس قدر مبتلا ہوا کہ اسپتال سے بھاگنے کا منصوبہ بنایا اور اس کوشش میں ناکام ہو کر اس نے اپنی جان گنوا دی۔

Published: 06 Apr 2020, 4:11 PM IST

دراصل اسپتال سے فرار ہونے کے لیے اس نے ایک ترکیب نکالی اور کئی بیڈ شیٹس کو باندھ کر ایک رسّی تیار کر لی تاکہ چھٹی منزل سے نیچے لٹک کر اتر سکے۔ جب اس نے ایسا کرنے کے لیے کوشش کی تو چھٹی منزل سے سیدھے نیچے آ گرا جس سے وہ موت کی نیند سو گیا۔ واقعہ کے متعلق ڈپٹی کمشنر نشانت کمار یادو نے میڈیا کو بتایا کہ "پانی پت کے رہنے والے مریض شیو چرن کا آئسولیشن وارڈ میں علاج چل رہا تھا اور چھٹی منزل سے گرنے کی وجہ سے اس کی موت ہو گئی۔"

Published: 06 Apr 2020, 4:11 PM IST

غور طلب ہے کہ پوری دنیا میں کورونا کی وبا نے تقریباً 13 لاکھ لوگوں کو اپنی زد میں لے لیا ہے اور مہلوکین کی تعداد 60 ہزار کے پار ہو گئی ہے۔ ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کا اثر لگاتار بڑھتا جا رہا ہے۔ وزارت صحت کے مطابق پیر یعنی 6 اپریل کی صبح تک کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں 109 افراد کی موت ہو گئی ہے جب کہ کورونا کی زد میں آنے والے مریضوں کی تعداد 4000 سے زائد ہو چکی ہے۔ ان میں تقریباً 3700 ایکٹیو کیسز ہیں جب کہ تقریباً 300 مریض ڈسچارج ہو چکے ہیں۔

Published: 06 Apr 2020, 4:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 06 Apr 2020, 4:11 PM IST