قومی خبریں

کورونا: بہار میں 30 اپریل تک مسجد کے دروازے بند، دیگر مذہبی مقامات پر بھی پابندی

ہوٹل و ڈھابا میں 25 فیصد لوگ ہی بیٹھ کر کھانا کھا پائیں گے، جب کہ سنیما ہال میں 50 فیصد لوگوں کو بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔ پرائیویٹ دفاتر کو 33 فیصد ملازمین کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

نتیش کمار، تصویر آئی اے این ایس
نتیش کمار، تصویر آئی اے این ایس 

کورونا کے بڑھتے انفیکشن کو دیکھتے ہوئے بہار میں اسکول-کالج اور کوچنگ انسٹی کو جہاں 18 اپریل تک بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے، وہیں 30 اپریل تک سبھی مذہبی مقامات پر لوگوں کی آمد و رفت پر روک لگا دی گئی ہے۔ گویا کہ اب مندر اور مسجد کے دروازے اس مہینے لوگوں کے لیے بند ہو گئے ہیں۔ نتیش حکومت نے کورونا انفیکشن پر کنٹرول کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا ہے اور وزیر اعلیٰ نے ایک انتہائی اہم میٹنگ کے بعد یہ بھی فیصلہ لیا کہ آخری رسومات اور شادی کی تقریب میں 50 سے زائد لوگوں کی شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

Published: 09 Apr 2021, 9:13 PM IST

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق میٹنگ کے دوران گورنر سطح پر کل جماعتی میٹنگ کرانے پر بھی غور و خوض ہوا اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آٹھ یا دس دنوں کے اندر کل جماعتی میٹنگ طلب کی جا سکتی ہے۔ اس سلسلے میں سبھی پارٹیوں کے لیڈروں سے رائے لی جائے گی۔

Published: 09 Apr 2021, 9:13 PM IST

جہاں تک میٹنگ میں لیے گئے فیصلوں کی بات ہے، تو اس میں کئی اہم اقدام کیے گئے ہیں جن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ ریاست میں سبھی دکانوں کو شام 7 بجے تک ہی کھولنے کی اجازت ہوگی۔ خبروں کے مطابق سبھی کے لیے ماسک پہننا لازمی کر دیا گیا ہے اور دکانداروں و گاہکوں کے لیے سینیٹائزر و سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کو یقینی بنانا بھی لازمی کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ہوٹل و ڈھابا میں 25 فیصد لوگ ہی بیٹھ کر کھانا کھائیں گے، جب کہ سنیما ہال میں 50 فیصد لوگوں کو بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔ پرائیویٹ دفاتر کو 33 فیصد ملازمین کے ساتھ کھولنے کی اجازت ضرور دی گئی ہے، لیکن کورونا کے ضابطوں پر پوری طرح سے عمل کرنا ہوگا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ کسی بھی طرح کے عوامی پروگرام پر پوری طرح سے روک لگا دی گئی ہے۔

Published: 09 Apr 2021, 9:13 PM IST

میٹنگ کے بعد نتیش کمار نے ریاست میں لاک ڈاؤن لگانے کے کسی امکان سے فی الحال انکار کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’ابھی لاک ڈاؤن جیسے حالات پیدا نہیں ہوئے ہیں۔ میٹنگ میں نائٹ کرفیو پر بات چیت ہوئی، لیکن ابھی نائٹ کرفیو بھی نہیں لگایا جائے گا۔ تین چار دن بعد پھر سے میٹنگ ہوگی اور حالات کے مطابق قدم اٹھایا جائے گا۔‘‘ نتیش کمار نے ساتھ ہی کہا کہ ’’سیاسی پروگرام نہ ہوں، اس کے لیے سبھی کو پیش قدمی کرنی چاہیے۔ اسی کے لیے کل جماعتی میٹنگ بلائی گئی ہے۔ کورونا روزانہ بڑھ رہا ہے جسے دیکھتے ہوئے کئی فوری فیصلے لیے گئے ہیں۔‘‘

Published: 09 Apr 2021, 9:13 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 09 Apr 2021, 9:13 PM IST