قومی خبریں

کورونا وائرس: کانپور جیل کے قیدیوں نے نئے قیدیوں کے ساتھ رہنے سے کیا انکار

کانپور جیل سپرنٹنڈنٹ آشیش تیواری نے جیل میں رہ رہے پرانے قیدیوں کو منانے کی بہت کوشش کی لیکن جب وہ نہیں مانے تو جیل افسروں نے نئے قیدیوں کو الگ بیرک میں رکھنے کا انتظام کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کورونا وائرس پھیلنے کے خوف سے کانپور جیل کے قیدیوں نے جیل میں نئے آ رہے قیدیوں کے ساتھ رہنے سے انکار کر دیا ہے۔ پرانے قیدیوں کا کہنا ہے کہ انھیں ڈر ہے کہ نئے قیدی اپنے ساتھ اس وائرس کو لا سکتے ہیں۔ حالانکہ کانپور میں اب تک کوئی بھی کورونا کا مشتبہ مریض سامنے نہیں آیا ہے، لیکن جیل کے قیدی کسی بھی طرح کا خطرہ لینا نہیں چاہ رہے۔

Published: undefined

جیل سپرنٹنڈنٹ آشیش تیواری نے پرانے قیدیوں کے ہنگامہ کے بعد انھیں سمجھانے کی بہت کوشش کی، لیکن جب وہ نہیں مانے تو جیل افسران نے نئے قیدیوں کو الگ بیرک میں رکھنے کا انتظام کیا۔ جیل کے قیدی یہ بھی چاہتے ہیں کہ ان کی عدالت میں پیشیاں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہوں، کیونکہ عدالت جانے پر وہ کورونا وائرس سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

Published: undefined

ایک جیل افسر کا کہنا ہے کہ ’’یہ ایسی چیز ہے جس کے بارے میں ہم فیصلہ نہیں لے سکتے۔ ہم عدالت سے اس بارے میں گزارش کریں گے، پھر دیکھتے ہیں کہ کیا ہو سکتا ہے۔‘‘ اس درمیان جیل سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ قیدیوں کو ماسک دستیاب کرائے جائیں گے اور کسی کو بھی بغیر ماسک کے گھومنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’ہم قیدیوں میں صاف صفائی یقینی بنا رہے ہیں اور انھیں صابن دستیاب کرا رہے ہیں۔ کورونا وائرس کو لے کر حکومت نے جو صلاح و مشورہ جاری کیا ہے، انھیں جیل کی دیواروں پر چسپاں کر دیا گیا ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined