قومی خبریں

کورونا کا قہر: پھر ایکشن میں آئے پی ایم مودی، 17 مارچ کو وزرائے اعلیٰ کے ساتھ میٹنگ

وزیر اعظم نریندر مودی بدھ کی صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سبھی وزرائے اعلیٰ سے میٹنگ کریں گے اور بڑھتے کیسز کے ساتھ ساتھ ٹیکہ کاری کو لے کر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی / تصویر آئی اے این ایس
وزیر اعظم نریندر مودی / تصویر آئی اے این ایس 

ہندوستان کی کچھ ریاستوں میں ایک بار پھر تیزی کے ساتھ کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں جس نے لوگوں کو دہشت میں ڈال دیا ہے۔ ان بڑھتے معاملوں کے سبب وزیر اعظم نریندر مودی بھی متفکر ہیں اور 17 مارچ کی صبح سبھی وزرائے اعلیٰ کے ساتھ میٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق یہ میٹنگ صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہوگی اور اس دوران ٹیکہ کاری کو لے کر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں میں مہاراشٹر، کیرالہ، پنجاب، کرناٹک اور گجرات میں کورونا کے معاملوں میں تیزی دیکھی گئی ہے۔ مہاراشٹر میں تو آج 15 ہزار سے بھی زائد کورونا انفیکشن کے معاملے درج کیے گئے ہیں۔ اس سے قبل اتوار کو 16 ہزار سے زائد کورونا پازیٹو معاملے درج کیے گئے تھے۔ پنجاب کی حالت بھی دگرگوں ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ وہاں دسویں اور بارہویں بورڈ کے امتحانات کو حکومت نے ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

Published: undefined

جہاں تک ہندوستان میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد کا معاملہ ہے، اب تک 1 کروڑ 13 لاکھ 85 ہزار 339 لوگ کورونا کی زد میں آ چکے ہیں۔ وزارت صحت کی طرف سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 26 ہزار 291 لوگ کورونا سے متاثر پائے گئے۔ محکمہ صحت کے ذریعہ جاری اعداد و شمار پر نظر رکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ یہ نمبر گزشتہ 85 دنوں میں سب سے زیادہ ہے۔ اس سے قبل 20 دسمبر کو 24 گھنٹے میں 26 ہزار 624 معاملے سامنے آئے تھے۔

Published: undefined

بہر حال، کورونا کے بڑھتے معاملوں کے درمیان مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ بداحتیاطی کی وجہ سے ایک بار پھر کورونا انفیکشن کے کیسز بڑھنے لگے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ 80 فیصد سے زیادہ معاملے کچھ ریاستوں سے سامنے آئے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ بداحتیاطی سے بچا جائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined