قومی خبریں

راجدھانی دہلی میں کورونا کا قہر! ایمس کے 35 اور سر گنگا اسپتال کے 37 ڈاکٹر متاثر

دہلی کے گنگا رام اسپتال کے 37 اور ایمس کے 35 ڈاکٹر کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان میں سے شیتر ڈاکٹر کورونا کی دونوں خوراکیں حاصل کر چکے ہیں

کورونا ویکسین / تصویر یو این آئی
کورونا ویکسین / تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: کورونا وائرس کی دوسری لہر ہر لحاظ سے زیادہ خطرناک شکل اختیار کر رہی ہے۔ عام مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، بڑی تعداد میں ڈاکٹروں بھی اس کا شکار ہو رہے ہیں۔ دہلی کے گنگا رام اسپتال کے 37 اور ایمس کے 35 ڈاکٹر کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان میں سے شیتر ڈاکٹر کورونا کی دونوں خوراکیں حاصل کر چکے ہیں۔

Published: undefined

سرگنگا رام اسپتال کے کورونا پازیٹو 37 ڈاکٹروں میں سے 32 خانگی قرنطینہ میں ہیں جبکہ 5 اسپتال میں داخل ہیں۔ پی ٹی آئی نے ذرائع کے حوالہ سے خبر دی ہے کہ بیشتر ڈاکٹروں میں ہلکی نوعت کی علامات ظاہر ہو رہی ہیں۔

Published: undefined

تمام ڈاکٹر کورونا کے مریضوں کی دیکھ بھارل کے دوران متاثر ہوئے ہیں۔ یہ ڈاکٹر 16 جنوری سے شروع ہونے والی ٹیکہ کاری مہم کے بعد سے ٹیکہ لگوا رہے ہیں اور تقریباً سبھی ویکسین کی دونوں خوراکیں حاصل کر چکے ہیں۔

وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے گنگا رام اسپتال کے چیئرمین ڈاکٹر ڈی ایس رانا کو ملاقات کے لئے طلب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ اسپتال اور طبی اہلکاروں کی صورت حال کا جائزہ لیں گے۔ کیجریوال اور ڈاکٹر ڈی ایس رانا کے مابین یہ اجلاس 4 بجے طلب کیا جائے گا۔

Published: undefined

اس سے قبل لکھنؤ کی کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی کے تقریباً 39 ڈالٹرو کورونا کی پہلی خوراک حاصل کرنے کے بعد متاثر ہو گئے تے۔ متاثرین میں وائس چانسلر ڈاکٹر وپن پوری، اپستال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ہیمانشو، جنرل سرجری شعبہ کے 20 ڈاٹر، محکمہ یورولوجی کے 9 اور شعبہ میڈیسن کے 3 ڈاکٹر شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined