قومی خبریں

یو پی: کورونا کی دوسری لہر نے 2 ہفتے میں 4 بی جے پی اراکین اسمبلی کی لی جان

سلون رکن اسمبلی بہادر کوری کا لکھنؤ کے نجی اسپتال میں ایک مہینے سے علاج چل رہا تھا۔ ان کی کورونا رپورٹ نگیٹیو آ گئی تھی۔ اسپتال سے چھٹی بھی مل گئی تھی لیکن دوبارہ وہ پازیٹو ہوئے اور انتقال ہو گیا۔

علامتی تصویر / آئی اے این ایس
علامتی تصویر / آئی اے این ایس 

اتر پردیش میں کورونا کی دوسری لہر نے اپنا قہر برپا کر رکھا ہے۔ اس کورونا وائرس نے اب تک کئی اہم شخصیتوں کی جان لے لی ہے۔ 7 مئی کو بھی رائے بریلی کے سلون سے بی جے پی رکن اسمبلی دَل بہادر کوری کا کورونا سے انتقال ہو گیا۔ اس طرح کورونا کی دوسری لہر میں ابھی تک بی جے پی کے 4 اراکین اسمبلی کی جان جا چکی ہے۔ یہاں قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بی جے پی کے لکھنؤ مغرب سے رکن اسمبلی سریش کمار شریواستو، اوریا صدر سے رکن اسمبلی رمیش چندر دیواکر اور بریلی کے نواب گنج سے رکن اسمبلی کیسر سنگھ گنگوار کی کورونا سے موت ہو چکی ہے۔

Published: undefined

سلون رکن اسمبلی دَل بہادر کوری کا لکھنؤ کے نجی اسپتال میں ایک مہینے سے علاج چل رہا تھا۔ ان کی کورونا رپورٹ نگیٹیو آ گئی تھی۔ اسپتال سے چھٹی بھی مل گئی تھی لیکن دوبارہ وہ پازیٹو ہو گئے اور اسپتال میں داخل کرانے کے بعد ان کا انتقال ہو گیا۔ اس سے قبل 28 اپریل کو بریلی کی نواب گنج سیٹ سے بی جے پی رکن اسمبلی کیسر سنگھ گنگوار کا انتقال ہو گیا تھا۔ کورونا سے متاثر ہونے کے بعد انھیں نوئیڈا کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

Published: undefined

23 اپریل کو لکھنؤ مغرب سے بی جے پی رکن اسمبلی رہے سریش شریواستو کا انتقال ہو گیا تھا۔ دو دن بعد ہی ان کی بیوی مالتی شریواستو کا بھی انتقال ہو گیا تھا۔ لکھنؤ کے ہی ایک اسپتال میں سبھی کا علاج چل رہا تھا۔ اس سے کچھ دنوں پہلے ہی سریش شریواستو کے ڈرائیور کی بھی کورونا سے موت ہو گئی تھی۔ سریش شریواستو آر ایس ایس کے پرانے کارکن تھے۔ اپریل کے آخری ہفتے میں ہی 22 اپریل کو اوریا صدر سے بی جے پی رکن اسمبلی رمیش دیواکر کا بھی کورونا سے انتقال ہو گیا تھا۔ کورونا انفیکشن کے بعد انھیں پھیپھڑے کی تکلیف شروع ہو گئی تھی۔ سنگین حالت میں انھیں میرٹھ میڈیکل کالج میں ایڈمٹ کرایا گیا تھا، لیکن انھیں بچایا نہیں جا سکا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined