قومی خبریں

مہاراشٹر: اورنگ آباد کے تاجروں پر کورونا کا زبردست حملہ، 184 پازیٹو قرار

کورونا ٹیسٹ کے دوران شہر کے سبھی تاجروں کی اپنی دکانیں پھر سے کھولنے سے پہلے کورونا جانچ کی گئی۔ اس مہم میں اور زیادہ ٹیسٹ کرنے کے لئے اس کو 25 جولائی تک کے لئے بڑھایا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا PHOOL CHANDRA

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں 9 دن کے لاک ڈاؤن کے بعد کورونا وائرس کی وبا کے ٹیسٹ کو لازمی کیے جانے کے دوران شہر میں پچھلے 2 دنوں میں 184 تاجروں کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔ اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے منتظم اور کمشنر آستک کمار پانڈے کے مطابق ہفتے سے اتوار کی رات تک شہری بلدیاتی محکمہ صحت کی ٹیم کے ذریعہ پورے شہر کے مختلف مقامات پر تقریباً 9000 تاجروں کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا۔

Published: 20 Jul 2020, 2:35 PM IST

ٹیسٹ کے دوران شہر کے سبھی تاجروں کو اپنے کاروبار اور دکانیں پھر سے کھولنے سے پہلے کورونا جانچ کی گئی۔ اس مہم میں اور زیادہ ٹیسٹ کرنے کے لئے اس کو 25 جولائی تک کے لئے بڑھایا گیا ہے۔ اس دوران اورنگ آباد میں اتوار کو کورونا وائرس سے متاثر نئے 399 معاملوں کے بعد کووڈ-19 معاملوں میں سب سے اوپر پہنچ گیا ہے۔

Published: 20 Jul 2020, 2:35 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 20 Jul 2020, 2:35 PM IST

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس