قومی خبریں

بہار میں کورونا کی انٹری! گیا ایئرپورٹ پر چار غیر ملکی مسافر کورونا سے متاثر پائے گئے

گیا میں کووڈ کا پتہ لگنا زیربحث ہے کیونکہ یہاں دو روزہ بودھ سیمینار ہونے جا رہا ہے۔ اس میں دلائی لامہ بھی شرکت کرنے والے ہیں۔ سیمینار میں دنیا کے کونے کونے سے بودھ بھکشو آ رہے ہیں۔

کورونا ٹسٹ، تصویر آئی اے این ایس
کورونا ٹسٹ، تصویر آئی اے این ایس 

ملک میں ایک بار پھر کورونا کا بحران سر اٹھانے لگا ہے۔ چین میں تباہی مچانے والے کورونا کے نئے ورژن کی وجہ سے پوری دنیا خوف و ہراس میں ہے۔ اس دوران بہار کے گیا ایئرپورٹ پر چار غیر ملکی مسافر کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ ان میں انگلینڈ کے تین اور میانمار کا ایک مسافر شامل ہے۔ ان مسافروں کے انفیکشن کے بارے میں جاننے کے لیے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کیا گیا ہے۔

Published: undefined

بہار کے گیا میں کووڈ کا پتہ لگنا اس لئے زیر بحث ہے کیونکہ یہاں دو روزہ بودھ سیمینار ہونے جا رہا ہے۔ اس میں دلائی لامہ بھی شرکت کرنے والے ہیں۔ سیمینار میں دنیا کے کونے کونے سے بودھ بھکشو آ رہے ہیں۔ اس کی وجہ سے گیا ہوائی اڈے پر بیرون ملک سے آنے والے لوگوں کا کووڈ ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔ اس ٹیسٹ کے دوران چار سیاح کورونا سے متاثر پائے گئے۔

Published: undefined

اطلاعات کے مطابق، گیا کے ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم نے بتایا کہ گیا کے ہوائی اڈے پر 20 دسمبر کو بینکاک سے آئی پرواز میں سوار مسافروں کا آر ٹی پی سی آر ٹسٹ کیا گیا تھا۔ آر ٹی پی سی آر رپورٹ میں مسافر کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ ان میں سے تین مسافر انگلینڈ کے رہائشی ہیں۔ جنہیں بودھ گیا کے ایک ہوٹل میں الگ تھلگ رکھا گیا ہے۔ وہیں میانمار کا ایک غیر ملکی سیاح بھی کورونا سے متاثر پایا گیا ہے، جوکہ گیا چھوڑ کر پٹنہ یا دہلی چلا گیا ہے، اس کی تلاش جاری ہے۔

Published: undefined

4 غیر ملکیوں کے کورونا مثبت آنے کی خبر سے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت میں صبح سے ہی ہلچل مچ گئی ہے۔ ائیرپورٹ پر تفتیشی کاؤنٹر بڑھا دیئے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بودھ گیا میں بھی کورونا ٹیسٹ کاؤنٹر کھولے گئے ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ دھرم گرو دلائی لامہ کا 29 دسمبر سے مقامی کال چکر میدان میں تین روزہ (پروچن) پروگرام ہے۔ اس پروگرام میں ملک اور بیرون ملک سے بڑی تعداد میں مذہبی لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔ اس سیمینار کی وجہ سے لوگوں کا بودھ گیا پہنچنے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ محکمہ صحت نے باہر سے آنے والے زیادہ تر لوگوں کے کورونا ٹیسٹ کرانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined