قومی خبریں

کورونا وائرس: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 95 افراد ہلاک، 11713 نئے کیسز رپورٹ

اسی عرصے کے دوران 95 مریض فوت ہوئے جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار 918 ہوگئی۔ اس سے قبل 2 فروری کو 94 مریضوں کی موت ہوئی تھی۔

کورونا وائرس / Getty Images
کورونا وائرس / Getty Images SOPA Images

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کی سست پڑتی رفتار کے درمیان اس وبا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد میں مستقل اضافے سے ایکٹیو کیسز اب ڈیڑھ لاکھ رہ گئے ہیں، جبکہ ایک ہفتہ کے اندر دوسری بار یومیہ ہلاکتوں کی تعداد 100 سے کم رہی۔ دریں اثنا ملک میں اب تک 54 لاکھ 16 ہزار 849 لوگوں کو کووڈ- 19 ویکسی نیشن کی جا چکی ہے۔

Published: undefined

ہفتہ کی صبح وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 11713 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے کووڈ-19 متاثرین کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ آٹھ لاکھ 14 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 14488 مریض صحتمند ہوئے، جس سے شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ 10 ہزار 796 ہوگئی ہے۔

Published: undefined

وہیں ایکٹیو کیسز 2870 سے گھٹ کر 1.48 لاکھ رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران 95 مریض فوت ہوئے جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار 918 ہوگئی۔ اس سے قبل 2 فروری کو 94 مریضوں کی موت ہوئی تھی۔ ملک کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 97.19 فیصد، فعال کیسز کی شرح 1.37 فیصد جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.43 فیصد ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined