قومی خبریں

سعودی عرب میں کورونا ٹیکہ کاری زور و شور سے جاری، 40 فیصد آبادی کو لگ چکا پہلا ٹیکہ

سعودی عرب کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ مملکت میں کرونا وبا پر قابو پانے کے لیے جاری ویکسی نیشن مہم کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور اب تک 40 فی صد آبادی کو ویکسین کی پہلی خوراک دی جا چکی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

ریاض: عالمی وبا کورونا بحران پر قابو پانے کی سمت میں کوشش جاری رکھتے ہوئے سعودی عرب نے جلد از جلد اپنی پوری آبادی کو ویکسن لگانے کے عزم کا اظہار کیا ہے اور اب تک اس نے اپنی 40 فیصد آبادی کو ویکسن لگا دی ہے۔

Published: undefined

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ مملکت میں کرونا وبا پر قابو پانے کے لیے جاری ویکسی نیشن مہم کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور اب تک 40 فی صد آبادی کو ویکسین کی پہلی خوراک دی جا چکی ہے۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں کرونا ویکسین کی دوسری خوراک 60 سال کی عمر کے افراد کو دی جا رہی ہے۔

Published: undefined

وزارت صحت کے ایک ذریعے نے بتایا کہ کرونا ویکسین کی دوسری خوراک جلد ہی دوسری عمر کے طبقات کو بھی دینے کا عمل شروع ہوجائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کیسنرکے فعال مریضوں، گروپوں کے مریضوں، اعضا کی پیوند کاری کے عمل سے گزرنے والے افراد کو کرونا ویکسین کی دوسری خوراک دی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined