قومی خبریں

دہلی میں کورونا کے 2676 نئے معاملے

دہلی میں کورونا کے کیسز میں اضافہ لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کی شفایابی کی شرح دوبارہ 90 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

دارالحکومت دہلی میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 2676 نئے کیسوں کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ ریاست میں اس وبائی مرض سے 39 مزید مریضوں کی موت کی اطلاع ملی ہے۔

Published: undefined

نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی، متاثرہ افراد کی تعداد 295236 ہوگئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 5581 ہوگئی ہے۔ تاہم ، اس عرصے کے دوران 2997 مریض صحت مند ہوگئے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 266935 مریض بیماری سے نجات پاگئے ہیں-بلیٹن کے مطابق ، دارالحکومت میں اس وقت 22720 فعال معاملات ہیں۔

Published: undefined

دارالحکومت دہلی میں منگل کے روز کورونا وائرس کے انفیکشن کے 2،676 نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 2.95 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے ، لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کی شفایابی کی شرح دوبارہ 90 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔

Published: undefined

دہلی کی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دارالحکومت میں متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار 236 ہوگئی۔ اس عرصے کے دوران ، 2،997 مزید مریضوں کی شفایابی کے سبب مجموعی طور پر 2،66،935 افراد نے کورونا وائرس سے شکست دی ہے۔ اس کے ساتھ ، کورونا مریضوں کی شفایابی کی شرح 90.41 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

Published: undefined

اسی عرصے میں، اس وبا کی وجہ سے مرنے والے افراد کی تعداد 5،581 ہوگئی ہے جس کے ساتھ ہی کرونا انفیکشن سے مزید 39 مریضوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined