قومی خبریں

کورونا کا قہر: ملک میں 24 گھنٹوں میں 5 ہزار سے زائد نئے معاملے، 157 افراد لقمہ اجل

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 5242 نئے کیسز سامنے آئے ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس (كووڈ -19) انفیکشن کے ایک دن میں ریکارڈ پانچ ہزار سے زیادہ کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد آہستہ آہستہ بڑھتے ہوئے 96 ہزار کے اعداد و شمار کو پار کر گئی ہے اور اس وبا سے ہلاک شدگان کی تعداد بھی اب تین ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے۔

Published: undefined

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 5242 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اسی مدت میں 157 افراد کی موت ہوئی ہے۔ ملک بھر میں اب تک 96169 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 3029 افراد کی موت ہوئی ہے۔

Published: undefined

ملک میں کورونا وائرس کے مسلسل بڑھتے ہوئے کیسز کے باوجود ایک مثبت پہلو یہ بھی ہے کہ اس بیماری سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور ایسے لوگوں کی تعداد 36 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔ اب تک 36824 افراد اس انفیکشن سے مکمل طور شفایاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

Published: undefined

ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ مہاراشٹر متاثر ہوا ہے اور اس کی وجہ سے ریاست کی حالت مسلسل بگڑ رہی ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2347 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 33053 ہو گئی ہے اور کل 1198 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ 7688 لوگ اس وبا سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔

Published: undefined

کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں ریاست گجرات دوسرے نمبر پر ہے۔ گجرات میں اب تک 11379 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور 659 اموات ہوئی ہے جبکہ 4499 لوگوں کے علاج کے بعد مختلف اسپتالوں سے چھٹی مل چکی ہے۔ کورونا وائرس کے کیسز میں پانچ عدد کی فہرست میں تمل ناڈو تیسرے نمبر پر ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 11224 ہو گئی ہے اور اس وبا سے 78 افراد کی موت ہو چکی ہے. اس کے علاوہ 4172 افراد اس بیماری سے شفایاب ہوئے ہیں۔

Published: undefined

قومی دارالحکومت دہلی کی بھی پوزیشن اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے تشویشناک بنی ہوئی ہے اور یہاں بھی متاثرین کی تعداد پانچ عدد پر پہنچ گئی ہے۔ دہلی میں اب تک 10054 افراد وکوروناوائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 31 مریضوں کی موت کے ساتھ ہلاک شدگان کی تعداد 160 تک پہنچ گئی ہے اور 4485 لوگوں کے علاج کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

Published: undefined

راجستھان میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے. یہاں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 5202 ہو گئی ہے اور 131 لوگوں کی موت ہو چکی ہے، جبکہ 2992 افراد مکمل طور ٹھیک ہوئے ہیں۔ ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اب تک 4259 افراد اس کی زد میں آئے ہیں اور اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 104 ہو گئی ہے، جبکہ 2441 لوگ اب تک اس سے شفایاب ہوئے ہیں۔

Published: undefined

مغربی بنگال میں 2677 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 238 افراد کی موت ہو چکی ہے اور اب تک 959 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں۔ تلنگانہ میں اب تک کورونا وائرس سے 1551 افراد متاثر ہوئے ہیں، ریاست میں جہاں کورونا وائرس سے 34 افراد کی جان گئی ہے، وہیں 992 افراد اب تک شفایاب ہوئے ہیں۔

Published: undefined

جنوبی ہندوستان کی ریاست آندھرا پردیش میں 2407 اور کرناٹک میں 1147 افراد متاثر ہیں اور ان دونوں ریاستوں میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بالترتیب 50 اور 37 ہو گئی ہے۔ وہیں مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1163 ہو گئی ہے جبکہ 13 اموات ہوئی ہے. پنجاب میں 35، ہریانہ میں 14، بہار میں آٹھ، کیرالہ اور اڑیسہ میں چار چار، جھارکھنڈ، چنڈی گڑھ، اور ہماچل پردیش میں تین تین، آسام میں دو اور میگھالیہ، پڈو چیری اور اتراکھنڈ میں ایک ایک شخص کی اس وبا سے موت ہوئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز