قومی خبریں

یوپی میں کورونا کا قہر! لکھنؤ سی ایم او دفتر سیل، اکاؤنٹنٹ ہوا پازیٹو، کئی وزرا بھی زد میں

اب تک کے جی ایم یو کے 28 ملازمین کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ لکھنؤ میں اب تک 59 پولیس اہلکار اور ان کے کنبہ کے ارکان کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی PHOOL CHANDRA

لکھنؤ: اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں سی ایم او (چیف میڈیکل آفیسر) کے دفتر کو سیل کر دیا گیا ہے۔ یہاں کے ایک اکاؤنٹنٹ کے کورونا کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ یہاں کے جی ایم یو کے تین ڈاکٹر اور 11 پولیس اہلکار بھی اس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ افسران نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ سی ایم او دو دنوں تک گھر سے ہی کام سنبھالیں گے اور اس دوران ان کی عمارت کی صاف صفائی کی جائے گی۔

Published: undefined

سی ایم او ڈاکٹر نریندر نے کہا، ’’30 سال اکاؤنٹنٹ نیشنل ہیلٹھ مشن سے وابستہ دفتر کے دوسرے فلور پر کام کرنے کے لئے مقرر ہیں۔ جمعرات کو گلے میں خراش ہونے پر اس کا ریڈ کراس سوسائٹی مرکز میں ٹیسٹ کیا گیا۔ ہفتہ کے روز اس کی رپورٹ آئی جوکہ مثبت تھی۔‘‘

Published: undefined

اکاؤنٹنٹ کے رابطہ میں آئے تقریباً 15 ملازمین کے نمونے بھی ٹیسٹ کے لئے بھیجے جا رہے ہیں۔ اسی بیچ ریلوے پولیس اور پروونشیل آرمس کانسٹیبلوری کے جوانوں کے بعد ہفتہ کے روز وی آئی پی حفاظتی ڈیوٹی پر تعینات ایک جوان سمیت 11 اور پولیس اہلکار کو بھی اس وائرس سے متاثر پایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کنگ جارج میڈکل یونیورسٹی (کے جی ایم یو) کے تین ڈاکٹروں میں بھی اس انفیکشن کی تصدیق ہوئی۔

Published: undefined

کے جی ایم یو میڈیا سیل کے انچارج سندیپ تیواری نے کہا، ’’ان تین ڈاکڑوں میں سے ایک آئی سی یو میں تعینات شعبہ میڈیسن کے سینئر ارکان ہیں، جبکہ دو جونئر ریزیڈنٹ ڈاکٹر ہیں۔ ان کے رابطہ میں آئے لوگوں کا پتہ لگاکر ان کا بھی معائنہ کیا جا رہا ہے۔‘‘

Published: undefined

اب تک کے جی ایم یو کے 28 ملازمین کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ لکھنؤ میں اب تک 59 پولیس اہلکار اور ان کے کنبہ کے ارکان کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

Published: undefined

دوسری طرف کورونا انفیکشن اب ریاست کے وزار کو اپنی زد میں لے رہا ہے۔ اب یو پی کے وزیر کھیل اوپیندر تیواری کی کورونا رپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔ یہ خبر منظر عام پر آنے کے بعد صورت حال نازک ہے۔ اس سے پہلے ہفتہ کو یوپی کے ہوم گارڈ وزیر چیتن چوہان کورونا سے متاثر پائے گئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined