قومی خبریں

’کورونا کا بی جے پی سے خاص رشتہ، اسے دن اور رات کا بھی ہے شعور‘، کنہیا کمار کا مودی حکومت پر طنز

کانگریس لیڈر کنہیا کمار نے مودی حکومت پر طنز کستے ہوئے کہا کہ کورونا کا بی جے پی سے کوئی خاص رشتہ ہے، کورونا بی جے پی کی ریلی میں نہیں جاتا اور بھارت جوڑو یاترا میں پہنچ جاتا ہے۔

کنہیا کمار، تصویر سوشل میڈیا
کنہیا کمار، تصویر سوشل میڈیا 

مرکزی وزیر صحت کے ذریعہ ’بھارت جوڑو یاترا‘ روکنے کی گزارش پر کانگریس لگاتار جارحانہ رخ اختیار کیے ہوئی ہے۔ اب کنہیا کمار نے مودی حکومکت پر زوردار حملہ بولا ہے۔ کانگریس لیڈر نے مودی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کا بی جے پی سے کوئی خاص رشتہ ہے۔ کورونا بی جے پی کی ریلی میں نہیں جاتا، لیکن بھارت جوڑو یاترا میں پہنچ جاتا ہے۔ اتنا ہی نہیں، کورونا کو دن اور رات کا شعور بھی ہے۔ پارلیمنٹ میں کورونا تھا اس لیے ماسک پہن کر پہنچے تھے، لیکن شادی میں جاتے جاتے کورونا چلا گیا۔

Published: undefined

’بھارت جوڑو یاترا‘ میں شریک کنہیا کمار نے جمعہ کے روز فرید آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم مودی جب بنگال انتخاب میں ریلی کر رہے تھے تو لاکھوں کی بھیڑ تھی اور اس وقت وہ ماسک نہیں لگا رہے تھے، لیکن جب وزرائے اعلیٰ کے ساتھ آن لائن میٹنگ کرتے ہیں تو ماسک لگا لیتے ہیں۔ کانگریس لیڈر کا کہنا ہے کہ کوئی سمجھائے انھیں کہ کورونا بہانہ نہیں بیماری ہے۔ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’راہل گاندھی ملک کے پہلے لیڈر ہیں جنھوں نے اس بیماری کو لے کر حکومت کو خط لکھ کر متنبہ کیا تھا۔‘‘ کنہیا کمار نے مودی حکومت پر طنز کستے ہوئے کہا کہ ’’مجھے لگتا ہے کورونا کا کچھ اسپیشل رلیشن ہے بی جے پی سے۔ ان کی ریلی میں نہیں جاتا ہے، لیکن دوسرے کی ریلی میں چلا جاتا ہے۔ کورونا کو دن اور رات کا شعور بھی ہے، دن میں ہو جاتا ہے، رات میں نہیں ہوتا ہے۔‘‘

Published: undefined

کنہیا کمار اتنے پر ہی خاموش نہیں ہوئے۔ انھوں نے کہا کہ ’’کورونا پارلیمنٹ میں تو رہتا ہے، لیکن شادی میں جاتے جاتے چھٹی پر چلا جاتا ہے۔ پی ایم مودی پارلیمنٹ میں ماسک لگا کر جاتے ہیں، لیکن شادی میں جانے کے لیے انھیں ماسک کی ضرورت نہیں پڑتی۔ کیونکہ رات میں کورونا آرام کرنے چلا جاتا ہے۔ ان لوگوں نے مذاق بنا دیا ہے۔‘‘

Published: undefined

اپنے خطاب میں کانگریس لیڈر کنہیا کمار نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا کو لے کر بی جے پی والے جھوٹ بول رہے ہیں اور بدنام کر رہے ہیں۔ جب کچھ نہیں ملا تو نقلی ویڈیو بنا رہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ راہل گاندھی جب گرودوارہ جاتے ہیں، چرچ جاتے ہیں، مسجد جاتے ہیں تو بی جے پی کو کوئی فرق نہیں پڑتا، لیکن جب راہل گاندھی مندر جاتے ہیں تو بی جے پی والوں کو دست لگ جاتی ہے۔ اس ملک کا شہری کسی بھی مذہبی ادارہ میں جانے کے لیے آزاد ہیں۔ انھوں نے سوال کیا کہ کیا بی جے پی کا کوئی پیٹنٹ ہے، صرف وہی مندر جا سکتے ہیں؟ کنہیا کمار نے کہا کہ بی جے پی کے لیڈر بھارت جوڑو یاترا کو نظر انداز نہیں کر پا رہے ہیں، وہ اس سے خوفزدہ ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined