قومی خبریں

اب کرناٹک کے میڈیکل کالج میں ’کورونا دھماکہ‘، 50 طلبا پازیٹو، محکمہ صحت الرٹ

کرناٹک کے دھارواڑ ضلع واقع ایک میڈیکل کالج میں کورونا کے درجنوں معاملے سامنے آئے ہیں، یہاں پڑھنے والے 50 سے زائد طلبا کورونا وائرس کی جانچ میں پازیٹو پائے گئے ہیں۔

علامتی، تصویر ویپن
علامتی، تصویر ویپن 

ایسے وقت میں جب کہ کرناٹک میں عام زندگی معمول پر آ رہی ہے، دھارواڑ ضلع کے ایک میڈیکل کالج میں پڑھنے والے 50 سے زائد طلبا کورونا وائرس کی جانچ میں پازیٹو پائے گئے ہیں۔ اس سے پہلے بھی ہندوستان کی کچھ ریاستوں میں اسکول و کالج کے کئی طلبا ایک ساتھ بڑی تعداد میں پازیٹو پائے گئے تھے جس کے بعد سخت احتیاطی اقدامات اٹھائے گئے۔ کئی تعلیمی اداروں کو تو فوری طور پر بند کرنے کا بھی فیصلہ لیا گیا۔

Published: undefined

اب کرناٹک کے میڈیکل کالج میں ’کورونا دھماکہ‘ سے تشویش میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ صحت کے افسران نے جمعرات کو یہ جانکاری دی۔ بتایا جاتا ہے کہ پازیٹو پائے جانے والے تقریباً 40 طلبا کچھ دن پہلے کالج احاطہ میں منعقد ایک تقریب میں شامل ہوئے تھے۔ سبھی طالب علموں نے ٹیکہ کاری کی دو خوراک لی تھی اور ان میں کووڈ-19 کی کوئی علامت نظر نہیں آ رہی ہے۔

Published: undefined

کورونا پازیٹو پائے گئے سبھی طلبا کو ان کے ہاسٹل کے کمروں میں کوارنٹائن کیا جا رہا ہے اور ان پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ ضلع ہیلتھ افسر ڈاکٹر یشونت مدنیکر نے ہاسٹل کا دورہ کر حالات کا جائزہ لیا ہے۔ کورونا کے درجنوں معاملے سامنے آنے کے بعد کالج کے سبھی طالب علم کا کووڈ ٹیسٹ کرایا گیا ہے۔ حکومت پورے کیمپس کو سینیٹائز کروا رہی ہے اور پورے احاطہ کو سیل کر دیا گیا ہے۔ حکومت اور محکمہ صحت لوگوں سے بار بار اپیل کر رہی ہے کہ سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کریں اور عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال کریں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined