قومی خبریں

ایودھیا میں کورونا وائرس کو شکست دینے سڑک پر نکلے ’یمراج‘، تصویر وائرل

پولس کی ایک ٹیم ایودھیا میں جھانکی کے ذریعہ لوگوں کو بیدار کر رہی ہے اور اسی کے تحت ایک پولس اہلکار نے ’کورونا یمراج‘ جیسا حلیہ بنا کر لوگوں سے کہا کہ ”آپ گھر سے باہر نہ نکلیں ورنہ چھوڑیں گے نہیں۔“

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کورونا وائرس کے خلاف لڑائی کے لیے ہر ذمہ دار شخص اپنی اپنی طرف سے پوری کوشش کر رہا ہے اور ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ پولس انتظامیہ اس بات کو یقینی بنانے لگی ہوئی ہے کہ کورونا کا پھیلاؤ کسی طرح روکا جائے۔ اس درمیان لوگوں میں لگاتار بیداری بھی پھیلائی جا رہی ہے تاکہ وہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی نہ کریں اور سوشل ڈسٹنسنگ (سماجی فاصلہ) کا خیال رکھیں۔

Published: undefined

اس درمیان ایودھیا سے ایک دلچسپ تصویر سامنے آئی ہے جہاں سڑک پر 'یمراج' جیسا حلیہ بنا کر کچھ پولس والے اپنی ڈیوٹی کر رہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ جمعہ کے روز ایودھیا کی سڑکوں پر کورونا کی شکل سے ملتے جلتے 'یمراج' نے ہاتھ میں تلوار بھانجتے ہوئے لوگوں کو متنبہ کیا کہ "اگر آپ گھروں سے باہر نکلے تو ہم نہیں چھوڑیں گے۔" پولس کا یہ انداز لوگوں کو کافی پسند آ رہا ہے۔

Published: undefined

بتایا جاتا ہے کہ معاملہ ایودھیا ضلع کے کمار گنج قصبہ کا ہے جہاں لاک ڈاؤن پر عمل کرانے کے لیے مارچ کر رہی پولس نے لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے کورونا کی شکل سے ملتے جلتے یمراج کا حلیہ بنایا اور پھر سڑک پر نکل پڑے۔ اس یمراج کے ساتھ کئی پولس والے وردی میں بھی نظر آئے۔ باقاعدہ ڈی جے اور کثیر تعداد میں پولس فورس کے ساتھ نکلے پولس افسران نے پورے قصبے کا دورہ کیا اور 'کورونا یمراج' کے ذریعہ لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کی کہ سب گھروں میں رہیں اسی میں ان کی بھلائی ہے۔

Published: undefined

ہندی نیوز پورٹل 'نیوز18' پر شائع ایک رپورٹ کے مطابق پولس نے ایک جھانکی نکالی تھی جس میں کورونا یمراج کے کردار میں تھا۔ کورونا یعنی یمراج لوگوں سے اپیل کر رہا تھا کہ "اگر آپ گھروں سے باہر نکلے تو ہم نہیں چھوڑیں گے۔ ہم صرف گھر کے باہر گھوم رہے لوگوں کو ہی اپنا نشانہ بناتے ہیں۔ جو لوگ لاک ڈاؤن کے دوران اپنے گھروں میں رہ رہے ہیں ان کو ہم سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔" اس جھانکی کے ذریعہ لوگوں سے سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کرنے، ماسک کے استعمال کرنے اور صاف صفائی کا خیال رکھنے کی اپیل کی گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined