قومی خبریں

یو پی کے 24 اضلاع میں کورونا سے اموات کی تعداد حکومتی اعداد سے 43 گنا زیادہ: اکھلیش

سماجوادی پارٹی ترجمان سنیل سنگھ سجان کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی شروع سے ہی اس بات کو کہہ رہی تھی کہ حکومت لگاتار کورونا سے لوگوں کی اموات کے اعداد چھپا رہی ہے۔

اکھلیش یادو، تصویر یو این آئی
اکھلیش یادو، تصویر یو این آئی PHOOL CHANDRA

لکھنو: سماج وادی پارٹی (ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے اترپردیش حکومت پر کورونا سے ہونے والی اموات کے اعداد کو چھپانے کا سنگین الزام لگایا ہے۔ اکھلیش یادو نے منگل کو ٹوئٹ کیا ’حق اطلاعات کے تحت ملی جانکاری سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ 31 مارچ 2021 تک کے کورونا بحران میں نو مہینوں کے اندر یوپی کے 24 اضلاع میں اموات کے اعداد حکومت کے ذریعہ دیئے گئے اعداد سے 43 گنا زیادہ ہے۔ بی جے پی حکومت موت کے اعداد نہیں دراصل اپنا منھ چھپا رہی ہے۔

Published: undefined

ادھر ایس پی ترجمان سنیل سنگھ سجان نے کہا کہ ان کی پارٹی شروع سے ہی اس بات کو کہہ رہی تھی کہ حکومت لگاتار کورونا سے لوگوں کی اموات کے اعداد چھپا رہی ہے۔ آخر کار حق اطلاعات کے تحت مانگی گئی جانکاری میں اس بات کا انکشاف ہوگیا ہے۔ موات کے اعداد حکومت اس طرح سے چھپائے گی کسی نہ نہیں سوچا بھی نہیں تھا۔ حکومت جھوٹے اعداد پیش کر کے ملک و دنیا کو کیا پیغام دینا چاہ رہی تھی۔ اعداد چیخ چیخ کر کہہ رہے ہیں کہ حکومت صرف کاغذوں میں منیجمنٹ کا کھیل کھیل رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined