قومی خبریں

دہلی میں پھر کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد چار ہزار کے پار

کورونا مریضوں کی شفایابی کی شرح جزوی طور پر کم ہوکر 90.72 فیصد ہو گئی جبکہ جمعہ کے روز یہ شرح 90.76 فیصد تھی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

قومی دارالحکومت دہلی میں ہفتہ کے روز کورونا وائرس کے 4116 نئے متاثرین کی رپورٹ آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد 3.52 لاکھ کے پار ہوگئ ہے۔ سب سے بڑی تشویش کی بات یہ ہے کہ اس عرصے کے دوران مریضوں کی شفایابی کی شرح میں کمی ہونے سے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

Published: undefined

دہلی میں بڑھتی آلودگی کی وجہ سے بھی کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہاہے۔دوسری جانب تہواروں کی وجہ سے بازاروں میں بھیڑ نظر آ رہی ہےجوخود اپنےآپ میں تشویش کا پہلوہے۔ دہلی کےعوام نے اگر اس تعلق سےاحتیاط نہیں برتی تو کورونا وائرس کےپھیلنے میں مزید تیزی آ سکتی ہے۔

Published: undefined

دہلی کی وزارت صحت کی طرف سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق دارالحکومت دہلی میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 352520 ہوگئی۔ مزید 3614 مریضوں کی شفایابی کی وجہ سے اب تک مجموعی طور پر 319828 افراد کورونا وائرس سے نجات پاچکے ہیں۔ اس کے ساتھ کورونا مریضوں کی شفایابی کی شرح جزوی طور پر کم ہوکر 90.72 فیصد ہو گئی جبکہ جمعہ کے روز یہ شرح 90.76 فیصد تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined