قومی خبریں

دہلی میں کورونا کے نئے معاملات میں پھر اضافہ

اسی مدت میں کورونا انفیکشن سے 45مزید مریضوں کی موت ہوجانے سے اس وباسے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,854ہوگئی ہے۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی 

راجدھانی دہلی میں منگل کو کورونا وائرس کے 3,036نئے معاملے سامنے آئے جس سے متاثرین کی تعداد 3.14لاکھ سے زیادہ ہوگئی لیکن تشویش کی بات یہ ہے کہ اس دوران مریضوں کے صحت یاب ہونے والوں کی شرح میں کمی درج کی گئی اور فعال معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔

Published: undefined

دہلی کی وزارت صحت کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق راجدھانی میں متاثرین کی تعداد 3,14,224ہوگئی۔ اس دوران 2,036مزید مریضوں کے صحت یا ب ہوجانے سے ا ب تک کل ملاکر 2,86,880لوگ کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کورونا مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح 91.29فیصد رہ گئی جو پیر کو 91.54تھی۔

Published: undefined

اسی مدت میں کورونا انفیکشن سے 45مزید مریضوں کی موت ہوجانے سے اس وباسے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,854ہوگئی ہے۔

Published: undefined

دہلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 54,957 لوگوں کی جانچ کی گئی اور اس میں پازیٹیویٹی کی شرح 5.52فیصد رہی۔ یہاں وائرس کے کل ملاکر 37,14,323نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ راجدھانی میں فی دس لاکھ پر جانچ کااوسط اعدادو شمار 1,95,490ہے۔ دہلی میں مجموعی جانچ میں پازیٹیویٹی کی شرح 8.46فیصد پائی جارہی ہے۔

Published: undefined

تشویش کی بات یہ ہے کہ نئے معاملات کے مقابلہ میں صحت یاب ہوئے لوگوں کی تعداد کم ہونے سے فعال معاملات میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ راجدھانی میں کورونا کے فعال معاملات کی تعداد 995مزید بڑھ کر آج 21,490ہوگئی جو پیر کو 20,535تھی۔ ان میں سے ہوم آئسولیشن میں 12,176ہیں۔ دہلی میں اموات کی شرح 1.86فیصد ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined