قومی خبریں

ہندوستان میں کورونا کے معاملوں میں اضافہ جاری، 2.71 لاکھ نئے کیسز

ہندوستان میں کورونا وائرس کے معاملوں میں اضافہ کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 271202 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی، یہ تعداد گزشتہ روز کے مقابلے 2369 زیادہ ہیں

کورونا وائرس، تصویر یو این آئی
کورونا وائرس، تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا وائرس کے معاملوں میں اضافہ کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 271202 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی، یہ تعداد گزشتہ روز کے مقابلے 2369 زیادہ ہیں۔ نئے مریضوں کی تصدیق کے بعد ملک میں فعال کورونا مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 50 ہزار 377 ہو گئی ہے، جبکہ پازیٹیوٹی کی شرح 16.28 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

Published: undefined

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 314 افراد کی موت ہوئی ہے، جب کہ 138331 مریض شفایاب یاب ہو کر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ ساتھ ہی، کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے کیسز بھی مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ ملک میں اب تک اومیکرون کے 7743 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اومیکرون کے کیسز میں 28.17 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

Published: undefined

محکمہ صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16 لاکھ سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ دوسری جانب ملک میں کورونا ٹیکہ کاری مہم کا اتوار کو ایک سال مکمل ہو گیا۔ اب تک ملک میں 156.76 کروڑ ٹیکوں کی خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔ ملک میں کورونا سے شفا یاب ہونے کی شرح 94.51 فیصد ہے اور اب تک مجموعی طور پر 3 کروڑ 50 لاکھ 85 ہزار 721 کورونا مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ گئے ہیں۔

Published: undefined

مہاراشٹر سب سے متاثرہ ریاست

مہاراشٹر ملک میں سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہاں کورونا کے 42462 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس دوران 23 لوگوں کی موت واقع ہوئی۔ ریاست میں ایکٹیو کیسز بڑھ کر 2.6 لاکھ ہو گئے ہیں۔ ممبئی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 81 پولیس اہلکار متاثر پائے گئے۔ اب تک یہاں 1312 پولیس اہلکار کورونا کا شکار ہو چکے ہیں اور 126 کی موت ہو چکی ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اومیکرون کے 125 کیسز پائے گئے۔ اب تک یہاں امیکرون کے 1730 کیسز پائے گئے ہیں۔

Published: undefined

دہلی میں نئے کیسز میں کمی مگر انفیکشن کی شرح 30 فیصد سے زیادہ

راجدھانی دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20718 نئے معاملے درج کئے گئے۔ یہ تعداد گزشتہ روز کے مقابلہ کم ضرورر ہے، تاہم یہاں لگاتار دوسرے دن کورونا کے انفیکشن کی شرح یعنی پازیٹوٹی ریٹ 30 فیصد سے زیادہ بنی ہوئی ہے۔ فی الحال دہلی میں انفیکشن کی شرح 30.64 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہلی میں کورونا کے 30 مریضوں کی موت واقع ہوئی اور فعال معاملوں کی تعداد بڑھ کر 93407 ہو گئی۔ گزشتہ 15 دنوں میں دہلی میں 228 لوگوں کی کورونا سے موت ہو چکی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined