قومی خبریں

مہاراشٹر میں کورونا پھر بے قابو! ناگپور میں 15 سے 21 مارچ تک ’مکمل لاک ڈاؤن‘ نافذ کرنے کا اعلان

ناگپور میں بدھ کے روز کورونا کے 1710 معاملے رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ 173 دن بعد ایک دن میں کورونا کے سب سے زیادہ کیس کا ریکارڈ ہے۔

کورونا وائرس / آئی اے این ایس
کورونا وائرس / آئی اے این ایس 

پونے: مہاراشٹر میں کورونا کے معاملوں میں لگاتار اضافہ ہونے کے پیش نظر ریاستی حکومت نے ناگپور شہر میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ناگپور کے انچارج وزیر نتن راؤت نے جمعرات کو کہا کہ شہر میں 15 سے 21 مارچ تک مکمل لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔ اس دوران کسی کو بھی باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی اور صرف ضروری اشیا کی دکانیں ہی کھلی رہیں گی۔

Published: 11 Mar 2021, 2:40 PM IST

خیال رہے کہ ناگپور میں بدھ کے روز کورونا کے 1710 معاملے رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ 173 دن بعد ایک دن میں کورونا کے سب سے زیادہ کیس کا ریکارڈ ہے۔ ناگپور میونسپل کارپوریشن نے بدھ کے روز کہا تھا کہ کورونا کے نئے معاملے خواتین اور 20 سے 40 سال عمر کے زمرے کے لوگوں میں زیادہ نظر آ رہے ہیں۔ میونسپل کارپوریشن نے کہا کہ لوگ کورونا کو ہلکے میں لے رہے ہیں، اس لیے اس کا پھیلاؤ بڑھ رہا ہے۔

Published: 11 Mar 2021, 2:40 PM IST

ناگپور میونسپل کارپوریشن کے کمشنر رادھا کرشنن نے بدھ کے روز کہا تھا کہ کورونا کی وبا کو لوگ ہلکے میں لے رہے ہیں، ان کی مدد کے بغیر ہم اس وبا پر قابو نہیں پا سکتے، حکومت نے تمام اقتصادی سرگرمیاں بحال کر دیں، ہم نہیں چاہتے کہ ایک مرتبہ پھر مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے لیکن اگر حالات قابو سے باہر جاتے ہیں تو لاک ڈاؤن کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

Published: 11 Mar 2021, 2:40 PM IST

قبل ازیں، کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے پیش نظر حکومت کی جانب سے 14 مارچ تک رات کا کرفیو نافذ کیا گیا تھا اور ہوٹلوں، مالوں، ریستورانوں اور نجی دفاتر کو ویکینڈ پر بند رکھنے کی اجازت دی تھی۔ تاہم ویکینڈ پر صرف ضروری سامان کی دکانیں کھولنے کی اجازت دی گئی تھی۔ اب کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے پیش نظر مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔

Published: 11 Mar 2021, 2:40 PM IST

ورلڈو میٹر کے اعداد و شمار کے مطابق جرمنی میں 10 مارچ کو کورونا کے 12246 نئے مریضوں کی تشخیص کی گئی وہیں برطانیہ میں تقریباً 6000 معاملوں کا انکشاف ہوا لیکن اکیلے مہاراشٹر میں 10 مارچ کو کورونا کے 13659 نئے معاملے سامنے آئے۔ وہیں پورے ملک میں کورونا کے کیسز 190295 فعال ہیں جبکہ مہاراشٹر میں اکیلے 100240 مریض فعال ہیں۔

Published: 11 Mar 2021, 2:40 PM IST

مہاراشٹر میں گزشتہ سال 7 اکتوبر کو کورونا کے 14578 نئے معاملے سامنے آئے تھے۔ اس کے عین 154 دن بعد یعنی 10 مارچ مہاراشٹر میں 13659 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ 10 مارچ کو مہاراشٹر میں کورونا کے سبب 54 لوگوں کی جان گئی۔ اب تک مہاراشٹر میں کورونا کے 2252057 کیسز سامنے آ چکے ہیں، 52610 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

Published: 11 Mar 2021, 2:40 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 11 Mar 2021, 2:40 PM IST