قومی خبریں

رام مندر ٹرسٹ پر تنازعہ شروع، کلیان سنگھ نے کیا ’او بی سی‘ کو شامل کرنے کا مطالبہ

یو پی کے سابق وزیر اعلیٰ کلیان سنگھ کا کہنا ہے کہ ’’صرف دلتوں کو ہی نہیں، پسماندہ طبقہ کو بھی رام مندر ٹرسٹ میں نمائندگی ملنی چاہیے۔ وہ بھی اتنے ہی رام بھکت ہیں جتنے کہ دیگر۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ بننے کی منظوری مودی حکومت سے ملنے کے بعد اس میں شامل ٹرسٹی کو لے کر تنازعہ شروع ہو گیا ہے۔ رام مندر تعمیر کے لیے بنے اس ٹرسٹ میں دلت طبقہ کو شامل کیا گیا ہے جس کا تذکرہ کرتے ہوئے اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور بی جے پی لیڈر کلیان سنگھ نے او بی سی (دیگر پسماندہ طبقہ) طبقہ سے بھی کسی ایک فرد کو اس میں شامل کرنے کی بات کہی ہے۔

Published: undefined

کلیان سنگھ نے نو تشکیل رام مندر ٹرسٹ میں پٹنہ سے تعلق رکھنے والے دلت شخص کامیشور چوپال کو شامل کیے جانے کی بات سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ ’’صرف دلتوں کو ہی نہیں، پسماندہ طبقہ کو بھی رام مندر ٹرسٹ میں نمائندگی ملنی چاہیے۔ وہ بھی اتنے ہی رام بھکت ہیں جتنے کہ دیگر۔‘‘ حالانکہ بی جے پی لیڈر نے ساتھ میں یہ بھی کہا کہ ’’میں وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو اس قابل تعریف کام (ٹرسٹ بنانے) کے لیے مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ کلیان سنگھ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ تھے جب 6 دسمبر 1992 کو بابری مسجد منہدم کر دی گئی تھی۔ مسجد گرائے جانے کے کچھ ہی گھنٹوں کے بعد ان کی حکومت کو برخاست کر دیا گیا تھا۔ کلیان سنگھ کو عدالتی احکام کی خلاف ورزی کے لیے ایک دن کے لیے جیل بھی بھیجا گیا تھا۔ دراصل انھوں نے عدالت سے کہا تھا کہ وہ مسجد کی حفاظت کریں گے، لیکن ایسا نہیں کیا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ بی جے پی لیڈر اور مدھیہ پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ اوما بھارتی نے بھی کلیان سنگھ کی ہی طرح رام مندر ٹرسٹ میں پسماندہ طبقہ سے بھی کسی ایک افراد کو بطور ٹرسٹی شامل کیے جانے کی وکالت کی ہے۔ انھوں نے ایک نیوز چینل سے بات چیت کے دوران کہا تھا کہ ’’میں کلیان سنگھ کے مطالبہ کی حمایت کرتی ہوں کیونکہ میری طرح کئی پسماندہ طبقہ کے لوگ بھی ایودھیا رام مندر تحریک میں سب سے آگے تھے۔ یہ ضروری ہے، کیونکہ اس وقت او بی سی سماجوادیوں سے متاثر تھے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined