ایل پی جی سلنڈر / آئی اے این ایس
مارچ مہینہ شروع ہوتے ہی صارفین کو ایک بار پھر مہنگائی کا جھٹکا لگا ہے۔ یکم مارچ 2025 سے 19 کلو والے کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ دہلی سے لے کر کولکاتا تک کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتیں 6 روپے بڑھا دی گئی ہیں۔ حالانکہ کمرشیل ایل پی جی سلنڈروں کے گزشتہ پانچ برسوں کے پرائس ٹرینڈ کے مقابلے اس مرتبہ مارچ میں قیمتوں میں کم اضافہ ہوا ہے۔
Published: undefined
انڈین آئل کی طرف سے جاری نئی شرح کے مطابق دہلی میں یکم مارچ سے 19 کلو والے کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 1803 روپے ہوگی جو فروری میں 1797 روپے میں روپے تھی۔ وہیں کولکاتا میں ایل پی جی سلنڈر اب 1913 میں ملیں گے۔ اس کی قیمت فروری میں 1911 روپے سے کم ہوکر 1907 روپے ہو گئی تھی۔ مایا نگری ممبئی میں یہ سلنڈر اب 1755.50 روپے ملیں ملیں گے۔ فروری میں یہاں اس کی قیمت 1749.50 روپے اور جنوری میں 1756 روپے تھی۔
Published: undefined
ویسے گھریلو ایل پی جی سلنڈروں کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔ دہلی میں 14 کلو والا ایل پی جی سلنڈر یکم اگست کی شرح سے ہی صارفین کو دیا جائے گا۔ یکم مارچ 2025 کو بھی اس کی قیمت 803 روپے ہی ہے۔ کولکاتا میں اس کی قیمت 829 روپے اور ممبئی میں802.50 روپے ہے۔
واضح رہے کہ یکم جنوری 2025 کو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 7 روپے تک کی کٹوتی کی تھی۔ اس وقت بھی گھریلو سلنڈر کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔ انڈین آئل کارپوریشن نے فروری میں بھی کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کیے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined