قومی خبریں

کانگریس کی ’مہنگائی ہٹاؤ مہا ریلی‘، جے پور کی سڑکوں پر لوگوں کا سیلاب...گراؤنڈ رپورٹ

جے پور میں ودیادھر نگر اسٹیڈیم میں بڑی تعداد میں لوگ آئے ہوئے ہیں، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ لوگ مہنگائی سے کس قدر پریشان ہیں

کانگریس کی مہنگائی ہٹاؤ ریلی / تصویر قومی آواز
کانگریس کی مہنگائی ہٹاؤ ریلی / تصویر قومی آواز 

جے پور: کانگریس پارٹی نے راجستھان سے مہنگائی کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے۔ پارٹی کی جانب سے آج جے پور کے ودیادھر نگر اسٹیڈیم میں ’مہنگائی ہٹاؤ مہاریلی‘ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس مہاریلی میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت سے معلوم ہوتا ہے کہ لوگ مہنگائی سے کس قدر پریشان ہیں اور اس سے مرکزی حکومت کی نیند اڑ سکتی ہے۔ کانگریس کے اجلاس میں سردی کے موسم میں چھٹی ہونے کے باوجود بڑی تعداد میں لوگ شریک ہو رہے ہیں۔ یہاں موجود لوگوں کے چہروں پر زبردست غصہ نظر آ رہا ہے۔ لوگ کانگریس کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں، اس سے پیغام جاتا ہے کہ لوگوں میں مہنگائی کے خلاف ناراضگی بڑھتی جا رہی۔

Published: 12 Dec 2021, 12:27 PM IST

جس راستہ سے ہم آئے ہیں پولیس والوں کا کہنا تھا کہ جہاں آگے والی گاڑیاں جا رہی ہیں ان کے پیچھے پیچھے چلے جائیں اسٹیڈیم تک پہنچ جائیں گے۔ یوں محسوس ہوتا تھا کہ ہر سڑک اسٹیڈیم کی جانب جا رہی ہے۔ چاروں طرف سے لوگ اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پولیس اور سیوا دل کے رضاکاروں کو لوگوں کی بڑی تعداد ہونے کی وجہ سے کافی مشقت کرنا پڑ رہی ہے اور مزید لوگوں کے پہنچنے کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔

Published: 12 Dec 2021, 12:27 PM IST

اسٹیڈیم کے اندر دو اسٹیج بنے ہوئے ہیں جن میں سے ایک پر لکھا ہوا ہے ’مہنگائی کے خلاف جنگ‘ دوسرے پر لکھا ہے ’مہنگائی ہٹاؤ دیش بچاؤ‘۔ راہل گاندھی، پرینکا گاندھی سمیت دوسرے لیڈر یہاں کے اسٹیج سے خطاب کریں گے۔

Published: 12 Dec 2021, 12:27 PM IST

ودیادھر اسٹیڈیم پر راہل گاندھی، سونیا گاندھی اور پرینکا گاندھی کے بڑے بڑے کٹ آؤٹس نصب کئے گئے ہیں اور علاقائی انداز میں لوگ یہاں پہنچنے والوں کا استقبال کیا جا رہا ہے۔ دریں اثنا، یہاں کورونا کا بھی یہاں پورا خیال رکھا گیا ہے۔ پہنچانے والوں کو سینی ٹائیزر اور ماسک فراہم کئے جا رہے ہیں اور کورونا سے متعلق پروٹول پر پوری طرح عمل کیا جا رہا ہے۔

Published: 12 Dec 2021, 12:27 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 12 Dec 2021, 12:27 PM IST