قومی خبریں

کانگریس کا ’آئی این سی لیگل فیلوشپ‘ نوجوان قانون داں قیادت تیار کرنے کا ایک مضبوط عزم، 2000 درخواستیں ہوئیں موصول

اس فیلوشپ کا تصور ایک ایسے پلیٹ فارم کے طور پر کیا گیا ہے جو قانونی تعلیم اور قانون سازی کے عمل کے درمیان پل کا کردار ادا کرے۔

<div class="paragraphs"><p>انٹرویو کے لیے تیار پینل میں شامل سینئر ایڈووکیٹ پرشانتو چندر سین، ایڈووکیٹ اپار گپتا اور ایڈووکیٹ عالیہ وزیری</p></div>

انٹرویو کے لیے تیار پینل میں شامل سینئر ایڈووکیٹ پرشانتو چندر سین، ایڈووکیٹ اپار گپتا اور ایڈووکیٹ عالیہ وزیری

 

انڈین نیشنل کانگریس کے لاء، ہیومن رائٹس اور آر ٹی آئی محکمہ نے ایک اہم قدم کے طور پر 3 مارچ 2026 کو ’آئی این سی لیگل فیلوشپ‘ کے پہلے ایڈیشن کا آغاز کیا تھا۔ اس پروگرام کی قیادت معروف قانون داں اور کانگریس کے سینئر رہنما ابھشیک منو سنگھوی کر رہے ہیں۔ اس فیلوشپ کا مقصد نوجوان قانونی ذہنوں کو پارلیمانی اور آئینی امور سے جوڑنا اور انہیں عملی سطح پر قانون سازی کے عمل سے روشناس کرانا ہے۔

Published: undefined

اس فیلوشپ کا تصور ایک ایسے پلیٹ فارم کے طور پر کیا گیا ہے جو قانونی تعلیم اور قانون سازی کے عمل کے درمیان پل کا کردار ادا کرے۔ اس کے تحت نوجوان پیشہ ور افراد کو اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ قریبی طور پر کام کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا، جہاں وہ اہم قانونی، آئینی اور پالیسی معاملات پر براہ راست تجربہ حاصل کر سکیں گے۔

Published: undefined

اس قدم کو غیر معمولی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ محکمہ کو ملک بھر سے تقریباً 2000 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے سخت جانچ کے عمل کے بعد باصلاحیت امیدواروں کے ایک منتخب گروپ کو حتمی انٹرویو کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ یہ انٹرویوز 11 اور 12 اپریل 2026 کے درمیان منعقد کیے جائیں گے۔ آج اس انٹرویو کا پہلا دن تھا۔ حتمی مرحلے کے انٹرویوز ایک ممتاز پینل کے ذریعے لیے جا رہے ہیں، جس میں سپریم کورٹ آف انڈیا کے سینئر ایڈووکیٹ پرشانتو چندر سین، انٹرنیٹ فریڈم فاؤنڈیشن کے بانی و ایڈووکیٹ اپار گپتا اور معروف ایڈووکیٹ و مصنفہ عالیہ وزیری شامل ہیں۔

Published: undefined

محکمہ نے اس زبردست ردعمل کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آنے والے برسوں میں اس فیلوشپ پروگرام کو مزید وسعت دی جائے گی۔ اس کا مقصد ایک مضبوط اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ قانونی ماہرین کا ایسا گروپ تیار کرنا ہے جو آئینی طرز حکمرانی میں بامعنی کردار ادا کر سکے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined