قومی خبریں

کانگریس کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ 30 جنوری کو کشمیر میں ہوگی اختتام پذیر

کنیا کماری سے کشمیر تک نکالی جا رہی کانگریس کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ کا ہفتہ کو آرام کا دن رہا، یہ یاترا آئندہ 30 جنوری کو کشمیر میں اختتام پذیر ہوگی

تصویر ٹوئٹر / @INCIndia
تصویر ٹوئٹر / @INCIndia 

جے پور: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں کنیا کماری سے کشمیر تک نکالی جا رہی کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کا ہفتہ کو آرام کا دن رہا۔ یاترا اتوار کی صبح راجستھان میں دوسہ ضلع سے دوبارہ شروع ہوگی۔ یہ یاترا آئندہ 30 جنوری کو کشمیر میں اختتام پذیر ہوگی۔

Published: undefined

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور کمیونیکیشن انچارج جے رام رمیش کے مطابق 18 دسمبر کی صبح جب یاترا دوبارہ شروع ہوگی تو راہل گاندھی دوپہر میں 45 شہری تنظیموں کے لوگوں سے ملاقات کریں گے۔ یاترا 19 دسمبر کو الور میں ختم ہوگی اور وہاں ایک ریلی کا اہتمام کیا جائے گا۔ بھارت جوڑو یاترا گزشتہ 4 دسمبر کو راجستھان میں داخل ہوئی اور اس دوران آرام کا یہ دوسرا دن ہے جبکہ گزشتہ 9 دسمبر کو بھی آرام کا دن تھا۔

Published: undefined

جے رام رمیش نے بتایا کہ بھارت جوڑو یاترا 20 دسمبر کی شام ہریانہ میں داخل ہو جائے گی جو 21 سے 24 دسمبر تک چار دن ہریانہ میں رہے گی۔ اس کے بعد دہلی میں داخل ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت جوڑو یاترا 2 یا 3 جنوری کو اتر پردیش جائے گی اور پھر دوسرے مرحلے میں ہریانہ میں داخل ہوگی اور پھر پنجاب، جموں اور آخر میں کشمیر پہنچے گی جہاں راہل گاندھی ترنگا لہرائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ یاترا 30 جنوری کو ختم ہوگی۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ 26 جنوری سے یاترا کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگا، جس میں دو ماہ تک ہاتھ سے ہاتھ جوڑو مہم چلائی جائے گی۔ یہ مہم 26 جنوری سے 26 مارچ تک جاری رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس مہم میں بوتھ اور بلاک سطح پر بھارت جوڑو ریلیاں نکالی جائیں گی اور ضلع سطح پر کنونشن منعقد کیے جائیں گے، جس کا مقصد بھارت جوڑو یاترا کے پیغام کو مزید پھیلانا ہے۔ جے رام رمیش نے کہا کہ 26 سے 29 دسمبر تک تک اگر پارلیمنٹ کا اجلاس جاری رہا تو راہل گاندھی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined