قومی خبریں

چترکوٹ اسمبلی ضمنی انتخابات میں کانگریس کی جیت

چھتیس گڑھ کے بستر ضلع کے چترکوٹ اسمبلی ضمنی انتخابات میں کانگریس کے راجمن بینجام نے اپنے نزدیکی حریف بی جے پی کے لکچھو رام کشیپ کو 17800 سے زیادہ ووٹوں سے شکست دیکر بی جے پی سے یہ سیٹ چھین لی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جگدلپور: چھتیس گڑھ کے بستر ضلع کے چترکوٹ اسمبلی ضمنی انتخابات میں کانگریس کے راجمن بینجام نے اپنے نزدیکی حریف بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کے لکچھو رام کشیپ کو 17800 سے زیادہ ووٹوں سے شکست دیکر بی جے پی سے یہ سیٹ چھین لی۔

Published: undefined

سرکاری اطلاعات کے مطابق ضمنی انتخابات کی ووٹوں کی گنتی کے 17 ویں دور میں بی جے پی کے کشیپ کو 44197 ووٹ حاصل ہوئے جبکہ کانگریس کے بینجام 62050 ووٹ حاصل کئے۔ اس طرح انہوں نے بی جے پی امیدوار کو 17853 ووٹ سے شکست دیکر یہ سیٹ ان سے چھین لی۔

Published: undefined

ضمنی انتخابات میں جنتا کانگریس چھتیس گڑھ (جے) کے بومڑا منڈاوی کو 6524 ووٹ ملے۔ اس کے علاوہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے امیدوار ہڑمو رام منڈاوی 6948 اور امبیڈکرائٹ پارٹی آف انڈیا کے لکھیشور کواسی 2650 ، آزاد امیدوار رتیکا کرما 2575 ووٹ حاصل کئے۔ ان کے علاوہ نوٹا کو 6005 ووٹ ملے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined