قومی خبریں

ایس پی-بی ایس پی اتحاد کے بعد کانگریس کا فیصلہ، تمام 80 سیٹوں پر چناؤ لڑنے کا اعلان

کانگریس رہنما غلام نبی آزاد نے کہا کہ ملک میں بی جے پی کو ہرانے کا مادہ کوئی رکھتا ہے تو وہ کانگریس پارٹی ہے، انہوں نے کہا کہ وہ اکیلے لوک سبھا چناؤ لڑیں گے اور جیتیں گے بھی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کے اتھاد کے بعد کانگریس پارٹی نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ کانگریس پارٹی نے صاف کر دیا ہے کہ وہ اتر پردیش کی تمام 80 لوک سبھا سیٹوں پر چناؤ لڑے گی۔

کانگریس کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد نے لکھنؤ میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا اور یہ معلومات دی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی سیکولر جماعت ان کے ساتھ آنا چاہتی ہے تو پارٹی اس کا خیر مقدم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کی قیادت میں ڈٹ کر لوک سبھا چناؤ لڑا جائے گا۔

Published: undefined

غلام نبی آزاد نے دعوی کیا کہ 2009 کے لوک سبھا چناؤ میں کانگریس پارٹی کو جتنی سیٹیں ملی تھیں اس مرتبہ اس سے دوگنی سیٹیں جیتے گی۔

غلام نبی آزاد نے کہ کہا کہ کانگریس اور بی جے پی کے درمیان نظریات کی لڑائی ہے، ہندوستان کو متحد رکھنے کی لڑائی، ملک کی تمام ذاتوں کو ساتھ لے کر چلنے کی لڑائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی وہی ہوتی ہے جو اپنا نقصان جھیل کر بھی قوم کو نقصان نہ ہونے دے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم قومی مفاد میں کئی مرتبہ اپنے قدم پیچھے کھینچے ہیں۔ کئی ریاستوں میں ہم نے دوسروں کو موقع دیا اور خود کو پیچھے رکھا۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ملک کے کسانوں کی بہتری کے لئے کانگریس پارٹی نے سب سے زیادہ کام کیا ہے۔ راہل گاندھی کی قیادت میں حال ہی میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی نے جو کسانوں سے وعدے کئے تھے وہ پورے کئے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ’’کرناٹک، پنجاب، راجستھان، چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش ہر ایک ریاست میں ہم نے کسانوں کا قرض معاف کیا۔ ہم وزیر اعظم اور ان کی پارٹی بی جے پی کی طرح نہیں ہیں جو وعدہ تو کرتے ہیں لیکن پورا نہیں کرتے۔‘‘ انہوں نے کہا، ’’مودی اور ان کی پارٹی نے نہ کسانوں کا قرض معاف کیا، نہ 15 لاکھ روپے کھاتوں میں ڈالے۔ ملک کے لوگوں کو 5 سال میں 10 کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ بھی انہوں نے پورا نہیں کیا۔‘‘

غلام نبی آزاد نے کہا، ’’بی جے پی کی حکومتوں میں بچیوں سے آبروریزی ہو رہی ہے۔ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی جیسے فیصلوں سے ملک کی معیشت تباہ ہو چکی ہے۔ ہزاروں صنعتیں بند ہو چکی ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ملک میں کانگریس کی حکومت بنی تو اس تمام پریشانیوں کو دور کر دیا جائے گا۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ