قومی خبریں

چھتیس گڑھ کے نئے وزیر اعلی کے نام کا اعلان آج

کانگریس کے نو منتخب اراکین اسمبلی کی آج دوپہر بعد ہونے والی میٹنگ میں نئے وزیر اعلی کے نام پر مہر ثبت کردی جائے گی۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

رائے پور: چھتیس گڑھ میں دو تہائی سے زیادہ اکثریت حاصل کر کے 15 سال بعد اقتدار میں واپسی کرنے والی کانگریس کے نو منتخب اراکین اسمبلی کی آج دوپہر بعد ہونے والی میٹنگ میں نئے وزیر اعلی کے نام پر مہر ثبت کردی جائے گی۔

قبل ازیں، کانگریس صدر راہل گاندھی کی پھر سے دہلی میں دعویداروں کے ساتھ میٹنگ ہوئی۔ اس کے بعد وہاں سے سبھی خصوصی طیارے کے ذریعہ رائے پور کے لئے روانہ ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق راہل گاندھی نے دعویداروں سے علیحدہ علیحدہ بات کی اور بعد میں سبھی کے ساتھ میٹنگ کی۔ مشترکہ میٹنگ میں سب نے گاندھی کو یقین دلایا کہ ان کا جو بھی فیصلہ ہو گا، سبھی اسے تسلیم کریں گے۔

ذرائع کے مطابق راہل گاندھی کی طرف سے طے کئے گئے نام کے ساتھ ریاست کے لئے مقرر پارٹی آبزرور ملکارجن کھڑگے اور ریاست کے انچارج پی ایل پونیا دعویداروں کے ساتھ شام پانچ بجے ریاستی کانگریس کے دفتر میں ہونے والی اراکین اسمبلی کی میٹنگ میں پہنچیں گے۔ میٹنگ کے دوران ممبران اسمبلی اپنے لیڈر کا انتخاب کریں گے۔

Published: 16 Dec 2018, 8:02 AM IST

گزشتہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی شکست کے فورا بعد ریاستی صدر کی ذمہ داری سنبھالنے والے بھوپیش بگھیل وزیر اعلی کے سب سے مضبوط دعویدار ہے جبکہ کانگریس ورکنگ کمیٹی کے رکن تامردھوج ساہو کو بھی اس عہدے کا دعویدار سمجھا جا رہا ہے۔ درگ سے ممبر پارلیمنٹ ساہو نے نامزدگی کے آخری لمحات میں پارٹی صدر گاندھی کی ہدایت پر اسمبلی کا انتخاب لڑا تھا۔

بگھیل غیر منقسم مدھیہ پردیش میں دگ وجے حکومت اور چھتیس گڑھ کے قیام کے بعد جوگی حکومت میں وزیر رہ چکے ہیں۔ اس عہدے کے ایک اور اہم دعویدار اپوزیشن لیڈر سنگھ دیو نے انتخابی مہم شروع ہونے سے پہلے تک بگھیل کے ساتھ کام کیا اور جدوجہد میں ان کے ساتھ رهےآخری وقت میں دونوں کے درمیان کچھ تلخی پیدا ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

Published: 16 Dec 2018, 8:02 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 16 Dec 2018, 8:02 AM IST