قومی خبریں

اتر پردیش میں ضمنی انتخابات کے نتائج سے کانگریس مطمئن

کانگریس کے ووٹ فیصد میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے اور وہ 7سیٹوں میں سے 2سیٹوں پر دوسرے نمبر پرجبکہ ایک سیٹ پر تیسرے نمبر پر رہی ۔ کانگریس کی کارکردگی ایس پی اور بی ایس پی سے بہتر رہی ہے۔

فائل تصویر سوشل میڈیا
فائل تصویر سوشل میڈیا 

اترپردیش میں سال 2022 کے اسمبلی انتخابات سے قبل سیمی فائنل قرار دئے جانے والے اسمبلی کے 7سیٹوں کے ضمنی انتخاب میں اگرچہ کانگریس کو ایک بھی سیٹ پر کامیابی نہیں ملی پھر بھی کانگریس پارٹی اپنی کاردگی سے مطمئن ہے۔

Published: undefined

سات سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخاب میں کھاتہ بھی نہ کھلنے کے باوجود پارٹی کا دعوی ہے کہ ان کی کارکردگی سماج وادی پارٹی(ایس پی) سے بہتر رہی ہے۔ضمنی انتخاب میں عوامی فیصلے کو قبول کرتے ہوئے کانگریس نے کہا کہ سال 2022 کے اسمبلی انتخابات میں پارٹی بہتر کرے گی۔اس الیکشن میں پارٹی کے امیدوار بانگر مئو اور گھاٹم پور اسمبلی سیٹ پر دوسرے نمبر رہے۔

Published: undefined

کانگریس کے ریاستی صد اجے کمار للو نے بدھ کو میڈیا نمائندوں سے کہا کہ 'یہ جمہوریت ہے ہم عوامی فیصلے کو قبول کرتے ہیں۔لیکن ہم اس الیکشن میں اچھا لڑے ہیں۔ہمارے ووٹ فیصد میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔ہم 7سیٹوں میں سے 2سیٹوں پر دوسرے نمبر پرجبکہ ایک سیٹ پر ہمارا امیدوار تیسرے نمبر پر رہا۔ہماری کارکردگی سماج وادی پارٹی سے بہتر رہی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ اس وقت ریاست میں اپوزیشن میں کانگریس ہے۔للو نے کہا کہ پارٹی نے عوام کے خاطر ایوان سے سڑک تک لڑائی لڑی ہے اور یہ ہنوز جاری رہے گا۔اور یہی وجہ ہے کہ عوام نے کانگریس پر اعتماد کا اظہار کیا۔یہ ضمنی انتخابات تھے اس میں حکومت نے اپنی پوری طاقت جھونک دی تھی۔ہم ہارے ہیں لیکن ہم مایوس نہیں ہیں۔ہم یہاں سے نصیحت لیں گے اور اپنی آپ کو مزید مضبوط کریں گے۔ہم عوام کی لڑائی لڑیں گے اور سال 2022 میں کانگریس کی حکومت بنے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined