قومی خبریں

کانگریس کی راجیہ سبھا رکن رجنی پاٹل کی بھی رکنیت بحال، آج سے اجلاس میں شرکت کی ملی اجازت

راجیہ سبھا چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے رجنی پاٹل کی رکنیت بحال کرنے کی تجویز ایوان میں پیش کی جسے صوتی ووٹ سے منظوری مل گئی۔

<div class="paragraphs"><p>رجنی پاٹل، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

رجنی پاٹل، تصویر آئی اے این ایس

 

ایک طرف کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت پیر کے روز بحال ہو گئی، اور دوسری طرف کانگریس کی راجیہ سبھا رکن جنی پاٹل کی رکنیت بھی بحال کر دی گئی ہے۔ ساتھ ہی رجنی پاٹل کو یہ اجازت بھی مل گئی ہے کہ وہ 7 اگست یعنی پیر کے روز سے ہی ایوان بالا کے اجلاس میں شریک ہو سکتی ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ صدر جمہوریہ کے خطاب پر شکریہ کی تحریک کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ جواب دیئے جانے کے دوران اپوزیشن اراکین کے احتجاج کی ویڈیو مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے الزام میں رجنی پاٹل کو راجیہ سبھا سے معطل کر دیا گیا تھا۔ اس معطلی کے خلاف اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران نے آواز اٹھائی تھی، لیکن ان کی معطلی ختم کرنے کا حکم صادر نہیں ہوا تھا۔

Published: undefined

آج صبح جب ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو قانون سازی کی کارروائی کو نمٹانے کے دوران ہی چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے سروج پانڈے سے استحقاق کمیٹی کی 74ویں رپورٹ کو ایوان کی میز پر رکھنے کے لیے کہا۔ سروج پانڈے نے کہا کہ کمیٹی نے رجنی پاٹل کو مبینہ طور پر ایوان کی کارروائی کی ویڈیو بنانے اور اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کا قصوروار پایا ہے۔ تاہم کمیٹی کا ماننا ہے کہ اس کے حوالے سے معطل کی گئیں پاٹل کی سزا کو مکمل سزا تصور کیا جائے اوران کی رکنیت آج سے ہی بحال کی جائے۔

Published: undefined

سروج پانڈے کے بیان کے بعد راجیہ سبھا چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے رجنی پاٹل کی رکنیت بحال کرنے کی تجویز ایوان میں پیش کی جسے صوتی ووٹ سے منظوری مل گئی۔ اس کے بعد دھنکھڑ نے کہا کہ رجنی پاٹل آج سے ہی کارروائی میں حصہ لے سکتی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined