قومی خبریں

ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کانگریس کا احتجاج

ملکارجن کھڑگے نے بعد میں یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں نامہ نگاروں سے کہا کہ مودی حکومت نے پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے 10 ہزار کروڑ روپے کمانے کا طریقہ تلاش کیا ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی DHARMENDRA KUMAR

نئی دہلی: کانگریس نے پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف بدھ کو پارلیمنٹ سے سڑک تک احتجاج کیا۔ کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ نے آج صبح پارلیمنٹ ہاؤس احاطے میں گاندھی جی کے مجسمہ کے سامنے احتجاج کیا اور حکومت مخالف نعرے لگائے۔ راجیہ سبھا میں حزب اختلاف اختلاف کے لیڈر ملکارجن کھڑگے، لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری، کے سریش، طارق انور، گورو گوگوئی، کے سی وینوگوپال سمیت کئی ارکان پارلیمنٹ نے مظاہرے میں حصہ لیا۔

Published: undefined

کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ نے بعد میں یہ معاملہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اٹھایا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی جس کی وجہ سے دونوں ایوانوں کا کام متاثر ہوا۔ راجیہ سبھا میں وقفہ صفر اور لوک سبھا میں وقفہ سوالات کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ہنگامے کی وجہ سے متاثر رہا۔

Published: undefined

ملکارجن کھڑگے نے بعد میں یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں نامہ نگاروں سے کہا کہ مودی حکومت نے پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے 10 ہزار کروڑ روپے کمانے کا طریقہ تلاش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی اس معاملے کو ایوان میں اٹھا رہی ہے لیکن حکومت ان کی بات نہیں سن رہی ہے۔

Published: undefined

کانگریس کے مواصلات کے شعبہ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے اس سلسلے میں ٹوئٹ کرتے ہوئے اسے بڑے پیمانے پر لوٹ کی یوجنا قرار دیا اور کہا کہ ’’جن لوٹ یوجنا‘‘ جاری ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 80 پیسے کا اضافہ، دو روز میں عوام کو 1.60 روپے فی لیٹر کی ’’چپت‘‘ لگی۔ گندم کی کٹائی میں کسان کو لوٹنے کا یہی موقع ہے۔ متوسط ​​طبقے کے نوکری پیشہ کو روزانہ لوٹنا اب حکومت کا ’’دھرم‘‘ ہے۔ مخالفت ہوئی تو ’’فلم‘‘ دکھا دیں گے، مذہب اور ذات کے پیچھے چھپا دیں گے۔

Published: undefined

اس دوران یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے بھی یہاں شاستری بھون کے قریب پٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف مظاہرہ کیا اور حکومت مخالف نعرے لگائے۔ اس دوران مظاہرین نے ایل پی جی سلنڈر لے کر اپنے احتجاج کا اظہار کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined