قومی خبریں

’اقتدار میں آنے پر پہلی ہی کابینہ میٹنگ میں قرض معافی کا ہوگا اعلان‘، گجرات کے کسانوں سے کانگریس کا وعدہ

گجرات اسمبلی انتخاب قریب آتے ہی کانگریس نے بھی انتخابی تیاریاں شروع کر دی ہیں، ریاستی کانگریس کے لیڈران نے قرض معافی کے وعدے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس ہمیشہ کسانوں کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔

کانگریس کا پرچم
کانگریس کا پرچم 

گجرات کانگریس نے جمعہ کو وعدہ کیا کہ اگر وہ ریاست میں برسراقتدار ہوتی ہے تو کسانوں کے 3 لاکھ روپے تک کے زرعی قرض معاف کر دے گی۔ ریاستی کانگریس چیف جگدیش ٹھاکور اور سابق صدر بھرت سنگھ سولنکی نے کہا کہ کانگریس حکومت کی پہلی کابینہ میٹنگ میں یہ پہلا فیصلہ ہوگا۔

Published: undefined

گجرات اسمبلی انتخاب قریب آتے ہی کانگریس نے بھی انتخابی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ریاستی کانگریس صدر جگدیش ٹھاکور اور سابق صدر بھرت سنگھ سولنکی نے قرض معافی کے وعدے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس ہمیشہ کسانوں کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور ان کی زندگی بنانے میں ان کی مدد کرنے میں یقین کرتی ہے۔

Published: undefined

بھرت سنگھ سولنکی نے کہا کہ ’’پارٹی کسانوں کو دس گھنٹے تک مفت بجلی دے گی۔ پارٹی ایک ایسا قانون لائے گی جو کھلے بازار میں بھی کسانوں کی ایم ایس پی کے حق کی حفاظت کرے گی، جب زرعی پیداوار کی قیمتیں کھلے بازار میں کریش ہو جاتی ہیں اور ایم ایس پی سطح سے نیچے آ جاتی ہیں۔‘‘

Published: undefined

پارٹی نے کسانوں کو ایم ایس پی پر بونس دینے کا بھی وعدہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’کو آپریٹو ڈیریوں میں دودھ پیداوار میں تعاون کے لیے مویشی پروری کرنے والوں کو پانچ روپے فی لیٹر کی ادائیگی کی جائے گی۔ کسانوں کو ان کا درجہ دیں گے تاکہ وہ زرعی اراضی خرید سکیں اور اپنے مویشیوں کے لیے چارہ اُگا سکیں۔‘‘ ساتھ ہی کانگریس نے یہ بھی وعدہ کیا کہ وہ تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو بڑے پیمانے پر روزگار دے گی۔ کانگریس لیڈروں نے وعدہ کیا کہ ان کی حکومت آنے کے بعد گھریلو اور کمرشیل بجلی خرچ کرنے کی شرحوں میں ترمیم کرے گی اور شرحوں کو کفایتی سطح پر لانے کا ہدف رکھے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined