
کانگریس صدر راہل گاندھی نے آج ’سی ڈبلیو سی‘ (کانگریس ورکنگ کمیٹی) کا اعلان کر دیا۔ اس کمیٹی میں راہل گاندھی نے جہاں تجربہ کار سیاستدانوں کو جگہ دی ہے وہیں نوجوان لیڈروں کی مناسب نمائندگی بھی رکھی ہے۔ سی ڈبلیو سی میں کل 23 لیڈروں کو شامل کیا گیا ہے جب کہ 18 مستقل مدعو اراکین اور 9 خصوصی مدعو اراکین شامل ہیں۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ کانگریس کے ذریعہ سی ڈبلیو سی کی جو فہرست جاری کی گئی ہے اس میں کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ اور جناردن دویدی شامل نہیں ہیں۔ گویا کہ انھیں سی ڈبلیو سی میں جگہ نہیں دی گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ مارچ میں ہوئے کانگریس پلینری سیشن میں اتفاق رائے سے ایک قرارداد پاس کیا گیا تھا جس میں سی ڈبلیو سی تشکیل دینے کے لیے اختیارات راہل گاندھی کو دیے گئے تھے۔ کانگریس صدر نے آئندہ 22 جولائی کو سی ڈبلیو سی کی پہلی میٹنگ بلائی ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔