قومی خبریں

’کانگریس پارٹی سب کی ہے‘، عمران پرتاپ گڑھی نے حریف پارٹیوں کے ساتھ ساتھ میڈیا پر بھی لگایا کھیل کھیلنے کا الزام

عمران نے کہا کہ میں پارٹی کا ایک نوجوان چہرہ ہوں۔ میں نئے نظریات کی بات کرتا ہوں، تو پھر مجھے ’مسلم چہرہ‘ والے فریم میں کیوں قید کیا جاتا ہے؟ یہ کھیل میڈیا بھی کھیلتی ہے اور حریف پارٹیاں بھی۔

<div class="paragraphs"><p>عمران پرتاپ گڑھی / ویڈیو گریب&nbsp;</p></div>

عمران پرتاپ گڑھی / ویڈیو گریب 

 

’’مجھے صرف مسلم چہرہ کیوں مانا جاتا ہے؟ میں پارٹی کا ایک نوجوان چہرہ ہوں، نوجوان لیڈر ہوں۔ نئے نظریات کی بات کرتا ہوں، تو پھر مجھے کسی فریم میں کیوں قید کیا جاتا ہے؟‘‘ یہ سوال کانگریس رکن پارلیمنٹ اور مشہور و معروف شاعر عمران پرتاپ گڑھی نے ایک میڈیا ادارہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اٹھایا۔ سوال سامنے رکھنے کے ساتھ ہی انھوں نے اس کا جواب بھی پیش کیا۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’یہ کھیل میڈیا بھی کھیلتی ہے اور حریف پارٹیاں بھی کھیلتی ہیں۔‘‘

Published: undefined

عمران پرتاپ گڑھی نے کانگریس کے نظریات اور اس کے اصولوں کو اہمیت دیتے ہوئے کہا کہ کسی طرح کا ٹھپّا لگانا مناسب نہیں ہے۔ کانگریس پارٹی تو سب کی پارٹی ہے۔ عمران کہتے ہیں کہ ’’آپ راہل گاندھی کا کوئی ایک بیان اٹھا کر دکھا دیجیے۔ مہاتما گاندھی سے شروع کیجیے، پنڈت نہرو سے ہوتے ہوئے سردار ولبھ بھائی پٹیل سے ہوتے ہوئے مولانا آزاد اور ڈاکٹر منموہن سنگھ کی آخری مدت کار تک آپ بتا دیجیے جب کسی نے کہا ہو کہ کانگریس کسی خاص مذہب کی پارٹی ہے۔ کانگریس پارٹی تو سب کے لیے ہے۔‘‘

Published: undefined

دراصل عمران پرتاپ گڑھی آج ’ٹی وی 9 نیٹورک‘ کے گلوبل سمٹ ’وہاٹ انڈیا تھنک ٹوڈے 2025‘ کے تیسرے سیزن میں اپنی بات رکھ رہے تھے۔ انھوں نے اس پلیٹ فارم واضح لفظوں میں کہا کہ کانگریس پارٹی سب کے لیے کام کرتی ہے، یہ کسی خاص مذہب یا طبقہ کی پارٹی نہیں ہے۔ ساتھ ہی وہ سوال اٹھاتے ہیں کہ جو الزامات عائد کر سیاسی فائدے بی جے پی اٹھانا چاہتی ہے، اس کھیل میں میڈیا کیوں پھنستا ہے؟ میڈیا کو واضح انداز اختیار کرنا چاہیے، میڈیا کو تو کھل کر بتانا چاہیے کہ یہ بی جے پی کا پروپیگنڈہ ہے۔

Published: undefined

جب عمران پرتاپ گڑھی سے یہ سوال کیا گیا کہ انھیں شاہین باغ تحریک میں پارٹی کی طرف سے آگے کیا گیا تھا، تو وہ کہتے ہیں کہ ’’کانگریس پارٹی نے کب نجھے شاہین باغ میں آگے کیا تھا۔ پارٹی یہ نہیں کرتی، میڈیا اس طرح کی چیزیں تلاش کرتی ہے۔‘‘ انھوں نے اس بات پر بھی حیرانی ظاہر کی کہ ان سے یہ سوال نہیں ہوتا کہ گزشتہ 3 سالوں میں راجیہ سبھا میں کون کون سے ایشوز پر بات کی۔ انھوں نے کہا کہ ’’مجھ سے بات ہوگی کہ عمران پرتاپ گڑھی، آپ تو مسلم چہرہ ہیں، اور آپ تو شاہین باغ میں کھڑے تھے۔‘‘

Published: undefined

کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کمبھ کے تعلق سے بھی اپنے نظریات سبھی کے سامنے رکھے۔ انھوں نے کہا کہ میں الٰہ آباد یونیورسٹی کا پڑھا ہوں اور میں نے سنگم کے کنارے پرورش پائی ہے۔ مجھ سے زیادہ کمبھ شاید کسی نے دیکھے ہوں۔ میں الٰہ آباد کی مٹی کا ہوں۔ میں نے تو کمبھ کو بستے ہوئے دیکھا ہے۔ آج اس پر سیاست ہو رہی ہے۔ عمران پرتاپ گڑھی کہتے ہیں کہ ’’پہلے جب بھی کمبھ میلہ لگتا تھا تو کیا ہندو، کیا مسلم، اور کیا عیسائی... الٰہ آباد میں رہنے والا ہر شخص اسے اپنا میلہ سمجھتا رہا۔ اس مربتہ بھی تمام نفرتیں اس وقت ہار گئیں جب بدانتظامی پیدا ہوئی۔ جب لوگ پریشان تھے تو سبھی نے اپنے دل کھول دیے۔‘‘ ان کا کہنا ہے کہ یہ قصداً بنایا گیا ماحول ہے، کیونکہ یہ بی جے پی کو فائدہ پہنچاتا ہے، یہ (ان کی) حکومتوں کو فائدہ پہنچاتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined